-
مسجد گوہر شاد میں قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی قرآنی محفل کا انعقاد
ماہ مبارک رمضان کے بابرکت ایّام میں ہر روز اذان مغربین سے پہلے حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد کے ایوان مقصورہ میں قرآن کریم کے ایک پارہ کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی قرآنی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے
-
حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کی صفائی
عید نوروز کی آمد کے لئے مؤرخہ 13 مارچ2025 بروز جمعرات سے حرم امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہر کی صفائی اور دھلائی کا کام حرم امام رضا(ع) کےتعمیراتی اور بحالی کا کام انجام دینے والے ادارے کے گیارہ افراد انجام دے رہے ہیں واضح رہے کہ گنبد کی صفائی اور دھلائی کا کام چار دن تک جاری رہے گا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں موسم بہار کا استقبال
نئے شمسی سال 1403 کے آغاز کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین صحنوں کو پھولوں سے سجا کر موسم بہار کا استقبال کر رہے ہیں ،تاکہ نوروز کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے والے زائرین و مجاورین کی بہترین انداز میں میزبانی کی جا سکے۔
-
کریم اہلبیت(ع) کی شب ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں زائرین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام
ماہ مبارک رمضان کی پندرہویں رات جو کہ کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ کی ولادت با سعادت کی رات ہے اس موقع پر اکرام رضوی پراجیکٹ کے تحت دس ہزار زائرین اور مجاورین کو حرم امام رضا(ع) کے صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں افطاری دی گئی۔
-
علماء کا اپنی دینی ذمہ داری کو نبھانے کا انحصارنوجوانوں میں تبلیغ کے دائرے کار کو فروغ دینے پر ہے؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نےاس بیان کے ساتھ کہ علمائے کرام کو معاشرے کے ہر فرد کے بارے میں ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے ، انہوں دین کی تبلیغ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے زور دیا اور کہا کہ علمائے کرام کو دین کی تبلیغ اس طرح سے انجام دینی چاہئے کہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا مخاطب سمجھیں حتی ان جوانوں کوبھی جوکسی بھی وجہ سے سماجی برائیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔
-
حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) کے فلاور ایلیمنٹ سے نقاب کشائی کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صحن پی
کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صحن پیامبر اعظم(ص) کے فلاور ایلیمنٹ سے نقاب کشائی کی گئی۔
-
حرم مطهر رضوی، انجام میشود. حرم امام رضا(ع) کے پروگراموں کی تصویری کوریج کو بہتر بنانے کے لئے 50وائڈ ڈسپلے اسکرینوں کی فراہمی
حرم امام رضا(ع) کے کنسٹرکشن اینڈ مینٹی نینس ادارے کی جانب سے پچاس فکسڈ اور عارضی وائڈ اسکرین ڈسپلے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ شب ہائے قدر اور نوروز کے ایّام میں پروگراموں کی تصویری کوریج میں اضافہ کیا جا سکے۔
-
جامعۃ المصطفی العالمیہ کا آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ساتھ تعاون اور تعامل کو فروغ دینا
جامعۃ المصطفی العالمیہ کی صوبہ خراسان میں واقع نمائندگی کے سربراہ کی آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور تعامل پر زور دیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کی صفائی اور دھلائی کا کام
عید نوروز کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہر کی صفائی اور دھلائی کا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ چار دن تک جاری رہے گا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے 38 ہزار زائرین و مجاورین کو کریم اہلبیت(ع) کے دسترخواں پر افطاری کی سعادت نصیب ہوئی
حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ نے بتایا کہ شبِ ولادت کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام اور شہر مشہد مقدس میں افطار کے 38 ہزار پیک تقسیم کئے گئے ۔