جامعۃ المصطفی العالمیہ کا آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ساتھ تعاون اور تعامل کو فروغ دینا

جامعۃ المصطفی العالمیہ کی صوبہ خراسان میں واقع نمائندگی کے سربراہ کی آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور تعامل پر زور دیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی خراسان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سعیدی فاضل نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی خراسان کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کے تعاون کو سراہاتے ہوئے شکریہ اداکیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکے نائب ڈائریکٹر نے بھی اس ملاقات کے دوران جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی خراسان کی اہمیت اوراس کی منفرد خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے علمی، تحقیقی اور مواصلتی شعبوں میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ساتھ تعاون اور تعامل کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

News Code 5966

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha