حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) کے  فلاور ایلیمنٹ سے نقاب کشائی
کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صحن پی

کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صحن پیامبر اعظم(ص) کے فلاور ایلیمنٹ سے نقاب کشائی کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنیکل سروسز اینڈ لائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب مہدی حق طلب نے اس سلسلے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مؤرخہ 15 مارچ2025 کو ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور نوروز کی مناسبت سے صحن پیامبر اعظم(ص) میں سب سے بڑے فلاور ایلیمنٹ سے نقاب کشائی کی گئی۔

انہوں نے ان ایّام کی مناسبت سے کی جانے والی خصوصی گل آرائی اور سجاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین صحنوں کو سجانے میں مصروف ہیں تاکہ بھرپور انداز میں عید نوروز کا استقبال کیا جا سکے۔

جناب حق طلب کا کہنا تھا کہ 80 میٹر پر مشتمل دو بڑے کتبوں کو جن پر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شان میں اشعار تحریر کئے گئے ہیں حرم مطہر کے صحن آزادی اور صحن انقلاب میں نصب کئے گئے ہیں اس کے علاوہ صحنوں کے چاروں اطراف میں بھی عمودی صورت میں مختلف کتبے لگائے گئے ہیں۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صحن کوثر میں واقع چائے خانہ میں خوبصورت انداز میں لائٹنگ کی گی ہے جس سے آج نقاب کشائی کی جائے گی ،اس کے علاوہ صحنوں اور دیگر تمام جگہوں پر بھی خصوصی لائٹنگ اور چراغانی کی گئی ہے۔

News Code 5968

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha