حرم مطهر رضوی، انجام می‌شود.
حرم امام رضا(ع) کے پروگراموں کی تصویری کوریج کو بہتر بنانے کے لئے  50وائڈ  ڈسپلے اسکرینوں کی فراہمی

حرم امام رضا(ع) کے کنسٹرکشن اینڈ مینٹی نینس ادارے کی جانب سے پچاس فکسڈ اور عارضی وائڈ اسکرین ڈسپلے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ شب ہائے قدر اور نوروز کے ایّام میں پروگراموں کی تصویری کوریج میں اضافہ کیا جا سکے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایّام نوروز اور شبہای قدر کے پروگراموں کوحرم مطہر کے مختلف صحنوں سے براہ راست نشر کرنے اور زائرین و مجاورین کو ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے فکسڈ اور عارضی وائڈ ڈسپلے اسکرینیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان ایّام میں زائرین و مجاورین کے رش کو کم کیا جا سکے ۔

واضح رہے کہ یہ وائڈ ڈسپلے اسکرینیں 8 سے 10 مربع میٹر(مجموعی طور پر600 مربع میٹر) پر نصب کی گئی ہیں ۔

ان میں سے پانچ اسکرینوں کو حرم امام رضا(ع) کے باہر کی جانب نصب کیا گیا ہے اور گیارہ اسکرینوں کو مستقل طور پر حرم مطہر کے مختلف مناظر اور فن تعمیر کو دکھانے کے مقصد سے نصب کرنے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔

اور باقی تمام وائڈ ڈسپلے اسکرینوں کو سال کی مختلف مناسبتوں پر استعمال میں لایا جائے گا۔

ان وائڈ ڈسپلے اسکرینوں کی خریداری کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ کنسٹرکشن اینڈ مینٹی نینس کے ماہرین ان اسکرینوں کو حرم امام رضا(ع) کے مختلف مقامات پر نصب کریں گے۔

News Code 5967

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha