پندرہ ممالک کی   بچیوں کے لئے ’’بشائر المیلاد‘‘کے عنوان سے جشن تکلیف(جشن شرعی سن بلوغ) کا  اہتمام

حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین جانب سے حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کے موقع پر ’’بشائر المیلاد‘‘ کے عنوان سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھرسےشرعی اعتبار سے سن بلوغ(جن پر عبادات واجب ہو چکی ہیں) پر پہنچنے والی بچیاں شرکت کریں گی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں نوبالغ بچیوں کو ان کی دینی ذمہ داریوں اور شرعی احکام اور مسائل سے آگاہ کیا جائے گا

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے اہم پروگراموں میں شرعی طور پر بالغ ہونے والے دنیا بھر کے  بچوں اور بچیوں کے لئے ’’جشن تکلیف‘‘کے عنوان سے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہے ،اسی سلسلے میں عشرہ کرامت کے موقع پر دنیا بھر سے پندرہ ممالک کی بچیوں کے لئے ’’بشائر المیلاد‘‘ کے عنوان سے جشن شرعی بلوغ کے پروگرام کا انعقاد  کیا جائے گا۔

خواہشمند حضرات ۲۱ مئی ۲۰۲۳ تک اپنی بچیوں کا نام رجسٹر کروا سکتے ہیں، اس جشن میں شرکت کرنے اور نام اندراج کرانے اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے ایرانی سوشل نیٹ ورک  ایتا،نسیم رضوان اور واٹس اپ نمبر۰۹۹۰۵۰۹۹۰۳۲پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

News Code 908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha