آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران اس بین الاقوامی کانفرنس کے محوری اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ’’الہیات زیارت‘‘ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا ،زیارت سے متعلق متعلق دیگر موضوعات کے دائرے کو وسیع کرنا زیارت کے نقطہ نظر سے دیگر مذاہب اور اسلام بالخصوص مذہب امامیہ کے مابین گفتگو کی زمین فراہم کرنا اور مجموعی طور پر الہیات زیارت کے میدان میں مختلف توانائیوں، گنجائشوں اور ساتھ ہی اس میدان میں جو کمیاں پائي جاتی ہيں ان کو دور کرنا جیسے مقاصد شامل ہيں
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر احد فرامرز قرا ملکی نے کہا کہ اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ محققین کی شرکت اور علمی مواقع فراہم کرنے کے مقصد سےکانفرنس کے سیکرٹریٹ کی جانب سے تقریباً تیس ابتدائی نشستیں فارسی،عربی اور انگریزی زبان میں ورچوئل طریقے سے منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،اسی مقصد کےحصول کے لئے عربی،فارسی اور انگریزی میں ایک ویب سایٹ شروع کی گئی ہے جس میں کانفرنس کے موضوعات اور اہداف و مقاصد بھی اپلوڈ کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیارت اور دینی مفاہیم،الہیات زیارت سے متعلق موضوعات پر تحقیقات ،زیارت کی عملی الہیات،الہیات زیارت سے متعلق مختلف مطالعاتی نقطہ نظر،مختلف ادیان و مذاہب اور ثقافتوں میں زیارت، الہیات زیارت سے متعلق آسیب شناسی،زیارت اور بین الثقافتی روابط،زیارت اور الہیاتی انسان شناسی،عصر حاضر میں زیارت کے چیلنجز،زیارت کی تطبیقی الہیات وغیرہ اس کانفرنس کے جملہ اہم موضوعات ہیں۔
احد قراملکی نے کہا کہ خوش قسمتی سے دنیا کے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں اور اساتذہ کے ساتھ زیارت سے متعلق مشاورت بھی کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے آستان قدس رضوی اور ملکی علمی طبقے کے ساتھ تعاون مزید وسیع ہوگا ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ۶جولائی۲۰۲۳ کو ایران کی تعلیمی ایسوسیشن فلسفہ دین اور دیگر ملکی و غیرملکی علمی مراکز کے باہمی تعاون سے مشہد مقدس میں منعقد کی جائے گی۔
مضامین کا خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ ۶ جولائی ۲۰۲۳ تک ہے اور مکمل مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ ۲۱ستمبر۲۰۲۳ تک ہے ۔
آپ کا تبصرہ