رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنس کے گریجویٹ کی زامبیا میں تبلیغی کارکردگی

رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنس سے تعلیم یافتہ بین الاقوامی مبلغ نے زامبیا میں اہل بیت علیہم السلام کے علوم اور تعلیمات کو شائع کیا اور دین کی تبلیغ کی۔

عتبہ نیوز کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محسن اسدی نے جو کہ رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنس کے تعلیم یافتہ ہیں، زامبیا میں ایک بین الاقوامی مبلغ کے عنوان سے حاضر ہو کر دین اسلام کی تبلیغ کی اور اس کی تعلیمات کو شائع کیا۔

حجۃ الاسلام اسدی اسلامی جمہوریہ ایران سے وابستہ شہر لوساکا میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام میں جس کی بنیاد رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنس کے کچھ طلباء اور فارغ التحصیل افراد  نے رکھی تھی، حاضر ہو کر ماہ مبارک رمضان میں دین کی تبلیغ اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم اور تعلیمات کو شائع کرنے کے فرائض انجام دئے۔

اس کے علاوہ لوساکا شہرکی مسجد امام رضا علیہ السلام کے ۲۱ویں شب قدر کے اعمال کا اغاز دعائے افتتاح اور شب قدر کے اعمال، نماز، استغفار اور دعائے جوشن کبیر سے ہوا اور پھر مختصر وقفہ کے بعد حجۃ الاسلام اسدی کے ذریعہ پڑھی جانے والی زیارت امین اللہ اور انگلش زبان میں تقریر کے ذریعہ یہ پروگرام آگے بڑھا.

مذکورہ بین الاقوامی مبلغ نے "قرآن میں امام علی" کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے اس موضوع سے متعلق اخلاقی، تفسیر اور تاریخی مسائل پر گفتگو کی اور ساتھ ہی کچھ دوسرے مسائل جیسے علوم اہل بیت علیہم السلام کو حاصل کرنے کی اہمیت اور جوانوں کو نصیحت کی طرف بھی اشارہ کیا۔

حجۃ الاسلام اسدی نے والدین کو خطاب کرتے ہوئے انھیں نصیحت کی کہ اپنے بچوں کو مسجد، نماز اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور علوم کی طرف رغبت دلائیں اور ساتھ ہی اولاہ صالح کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔

آخر میں  زامبیا کے شہر لوساکا میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام میں مصائب، قرآن سرپر رکھ کر اعمال اور عزاداروں کو نذر مولا کھلانے کے ذریعہ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، زامبیا، رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنس، تبلیغ

News Code 730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha