آستان قدس رضوی فلور کمپنی ایک نالج بیس کمپنی ہونے کے ساتھ صوبہ خراسان میں آٹے کی قدیمی ترین اور معروف ترین مینوفیکچرز میں سے ایک ہے جو اپنی اختراعات،متنوع مصنوعات اور مختلف قسم کے آٹے سے بنی اشیاء کو سترہویں بین الاقوامی اناج، آٹا اور روٹی انڈسٹری سے متعلق منعقدہ نمائش میں پیش کرنے کے ہدف سے شرکت کر رہی ہے ۔
بجلی کی نسبتا کمی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والے چلینجز کی وجہ سے قدس رضوی فلور کمپنی نے شمسی توانائی کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔