تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے کربلا کی سبطین یونیور سٹی میں  بحالی  صحت کے پانج نئے مضامین کا آغاز

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر نے بتایا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی کی جانب سے انجامدیئے گئے اہم اقدامات میں ہیلتھ خدمات میں پہلا درجہ حاصل کرنا،علاج و معالجہ کے لئے بحالی صحت کے مضامین میں مستقل ہونا اور عراق کی سطبین یونیورسٹی میں طبی بحالی کے پانچ نئے مضامین کا آغاز کرنا شامل ہیں۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نئے سال کے آغاز میں طبی بحالی کالج کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر سید احمد رضا خاتون آبادی نے اپنے معاونین واراکین سے ملاقات کے موقع پر نئے سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ  امید ظاہر کی کہ یہ سال تمام معاونین و اراکین کے لئے خیر و برکت والا سال ہو،اس دوران ان کا کہنا تھا کہ  گذشتہ چند سالوں میں باہمی تعاون اور باہمی ہمدردی سے   بحالی صحت   کالج میں بہت سے  اہم اقدامات انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

 انہوں نے  اس  امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ   نئے سال میں ہمیں  جو خدمات اور ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں اچھے انداز میں نبھا سکیں  گے کہا کہ گذشتہ سال تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود ہم بحران پر قابو پانے میں کامیاب رہے ۔پچھلے سال کے اہم ترین اقدامات میں ہیلتھ خدمات میں پہلا درجہ حاصل کرنا ہے در حقیقت ہم نے  میثم ہیلتھ سینٹر(جنوبی تہران میں واقع ہے)میں آزمائشی طور پرطبی خدمات فراہم کیں، اس اہم ترین اقدام کا مقصدمریضوں کو شدید نقصان پہنچنے سے روک تھام تھا یہ مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم تھا اور امید کرتا ہوں کہ اپنے ساتھیوں اور معاونین کی مدد سے اسے جاری رکھیں گے۔

  بحالی  صحت  کالج کے وائس چانسلر نے علاج و معالجہ میں مستقل ہونے کو مثبت جانتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہم محکمہ  صحت  کے تعاون سے طبی خدمات کے شعبہ میں مستقل ہوئے تاکہ مریضوں کو براہ راست مؤثر طریقے سے   بحالی صحت  کی خدمات فراہم کی جا سکیں ۔

  ڈاکٹر خاتون آبادی نے دیگر اقدامات کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر پیشرفت اور ترقی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کربلا کی سبطین یونیورسٹی  میں یونیورسٹی سطح پر ہونے والے تعاون  سے ہم نے طبی بحالی صحت  کے پانچ مضامین سبطین یونیورسٹی میں شروع کئے  اور یہ کام فزیوتھراپی کے شعبہ سے شروع ہواامید کرتا ہوں کہ 2023 میں دیگر شعبوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے طبی بحالی صحت  کالج کی پوزیشن کو اعلی اور  معیاری قرار دیتے ہوئے  کہا کہ یونیورسٹی کے تمام اراکین و ممبران کے تعاون سے  بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ 2023 میں بین الاقوامی شعبہ کی سرگرمیاں  پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گی اور پھر طبی بحالی صحت  کالج کی تمام خدمات معاشرہ کی بنیاد پر فعالیت کر رہی ہیں اور اس لئے کالج کی تحقیقات  اور تھیسززمعاشرے کی مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں،مجھے امید ہے کہ یونیورسٹی کی سطح پر باہمی تعاون سے تعلیم،تحقیق،طب اور بین الاقوامی سطح پر مزید بہتر انداز میں کام انجام دے سکیں گے۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزکے تعلقات عامہ کے مطابق ڈاکٹر خاتون آبادی نے گذشتہ سال تعلقات عامہ کے منظم ہونے کو اچھا اقدام قرار دیا۔

News Code 701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha