آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم کے مطابق دوغارون بارڈر پر ’’دارالکرامہ‘‘ کے عنوان سے موکب لگایا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کو ایران سے اپنے وطن واپس جاتے وقت مختلف تحائف دینے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 1500 کھانے بھی دیئے جاتے ہیں۔
ایّام عزاء چل رہے ہیں پورے ملک میں عزاداری کا ماحول ہے ، ایران کے سرحدی شہر تایباد پر واقع دوغارون بارڈرکے ذریعہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، ان افراد کی پذیرائی کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے دوغارون بارڈر پر موکبِ امام رضا(ع) لگایا گیا ہے۔
دوغارون بارڈر کے ذریعہ افغان مہاجرین کی اپنے ملک واپسی میں اضافے کے پیش نظر،روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خادمین نے آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برای امور مجاورین کی کاوشوں سے مہمان نوازی کا مظاہرہ کر کے ایرانی ۔ اسلامی مہمان نوازی ثقافت کی بہترین مثال پیش کی۔