آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 30جون 2025 کو آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پاکستان میں تعینات سابقہ نمائندے آیت اللہ بہاء الدینی سے ملاقات کی ، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے زیارتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور اردو زبان زائرین خاص طور پاکستانی زائرین کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
یہ میٹنگ جو کہ ثقافتی و مذہبی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے منعقد ہوئی،دونوں فریقین نے اردو زبان زائرین کی حرم امام رضا(ع) میں زیادہ سے زیادہ آمد اور زیارتی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اس ملاقات کے دوران آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر نے پاکستان کی قومی و مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے کے حوالےسے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے زیارتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مابین روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شمولیت میں اضافے کی جانب اہم پیشرفت سمجھی جارہی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر کی پاکستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سابقہ نمائندے سے ملاقات کے دوران زیارتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور اردو زبان زائرین کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا۔
News Code 6723
آپ کا تبصرہ