عشرہ ولایت و امامت کے بابرکت ایّام کی مناسبت سے ایک روسی نوجوان نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام قبول کر لیا۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ ادیان اور اسلامی مذاہب کے سربراہ نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے مناظرے علمی اورعقیدتی موضوعات پر مشتمل ہیں اسی لئے یہ مناظرے تمام دانشوروں اور علمائے کرام کے مکالموں اور مناظروں کے لئے نمونہ بن سکتے ہیں۔