حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے عتبا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال میں بچوں کے لئے ’’ درآستان امام رضا(ع)‘‘ نامی کتاب کو حرم مطہر رضوی کے شعبہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے دنیا کی چار زندہ زبانوں اردو،آذری،عربی اور فارسی میں شائع کیا گیا ہے ،اس کتاب میں ایک دس سالہ بچے کا قصہ درج ہے جس کا نام ’’رضا‘‘ ہے اور اپنے والد کے ہمراہ مشہد مقدس زیارت سے مشرف ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس داستان میں ’’رضا‘‘ زیارت امام رضا(ع) کے علاوہ حرم مطہر کے ایک خادم کی ہمراہی میں امام رؤف کی سیرت اور زندگی سے آشنا ہونے کے ساتھ حرم رضوی کے بعض متبرک مقامات سے بھی آشنا ہوتا ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے شعبہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ کتاب ’’درآستان امام رضا(ع)‘‘ کو چھے سے گیارہ سال کے بچوں کے لئے لکھی گئي ہے
حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ اس کتاب کے مطالب کہانی،کھیل اور تفریحی شکل میں ہے اور اسی طرح کتاب کے کچھ مطالب آٹھ فلیش کارڈ کی صورت میں ہیں جنہیں کتاب کے ساتھ دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی کا مختصر تعارف،زیارت امام رضا(ع) کی فضیلت سے متعلق روایات،حرم مطہر رضوی کے مختلف حصوں سے آشنا ہونا منجملہ حرم مطہر کے صحن،رواق،مہمانسرا،دارالقرآن الکریم،نماز پڑھنے سے آشنا ہونے کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دانشوروں اور اہم شخصیات وغیرہ سے بھی جان پہچان منجملہ چند ایسے مطالب ہیں جنہیں تصویری صورت میں بچوں کی زبان میں بیان کیا گیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ