آستان نیوز کی روپورٹ کے مطابق؛ ہر سال موسم گرما کے آغاز اور دھوپ کی شدت کے پیشِ نظرحضرت امام علی رضا(ع) کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ آسائش فراہم کرنے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے مرکزی اور پُر ہجوم صحنوں میں چھتری نما سائبان نصب کئے جاتے ہیں تاکہ زائرین اطمینان قلب کے ساتھ زیارت اور عبادت کر سکیں اور ان چھتری نما سائبان کے ٹھنڈے سائے میں چل پھر سکیں۔
حرم امام رضا(ع) کا تعمیراتی ادارہ ہر سال موجودہ چھتری نما سائبان کا جائزہ لینے کے بعد اور جزوی تبدیلی اور ضروری مرمت کے بعد انہیں حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنو ں میں نصب کر تا ہے ۔
چھتریوں کو سافٹ ویئر کے ذریعے کی گئی شبیہ سازی کی بنیاد پر مطلوبہ صحنوں میں منتقل کرنے کے بعد، حضرت رضا (علیہ السلام) کے تعمیراتی خادم انہیں نصب اور کھڑا کرتے ہیں۔
اس سال بھی حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی ادارے کی کوششوں سے 200 سے زائد سائبانوں کو حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں میں سروس اور مرمت کے بعد نصب کیا گیا۔

موسم گرما کے آغاز اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی زائرین کی صحت اور آرام کو یقینی بنانے کے لئے آستان قدس رضوی نے حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی ادارے کی کاوشوں سے حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف صحنوں میں 200 سے زائد سائبان نصب کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
News Code 6489
آپ کا تبصرہ