آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس ملاقات کے دوران علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے تعلیمی معاون حجت الاسلام والمسلمین امامی نے اس تعاون کے اہم پہلوؤں کی وضاحت کی اور آستان قدس رضوی خصوصاً علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی علمی صلاحیتوں کا تعارف کرایا، انہوں نے اس یونیورسٹی کو دینی نصاب کے محور قرار دیتے ہوئے با صلاحیت دینی علماء کی تربیت کرنے والی یونیورسٹی کے طور پر متعارف کرایا، انہوں نے اس یونیورسٹی کا مقصد اسلامی علوم کے مختلف تطبیقی اور مقارن سبجیکٹس کو فروغ دینا قرار دیا۔
انہوں نے بین الاقوامی اسلامی علمی روابط کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر علمی تعلقات کو بڑھانے اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اس کے علاوہ محی الدین ابن عربی کے تصوف اور عرفان کے مطالعہ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مختلف اسلامی علوم کے شعبوں میں موازنہ اور تطبیقی مطالعہ کو بھی علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی اہم ترین سرگرمیوں میں شمار کیا۔
اس ملاقات کے دوران دنوں مراکز کے اساتذہ کے مابین مباحثے کے سیشن اور دونوں یونیورسٹیوں میں مشترکہ علمی کانفرنسوں کے انعقاد کرنے پر بھی تاکید کی گئی۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے بھی اس ملاقات کے دوران علمی اور تحقیقاتی صلاحیتوں کو اسلامی ممالک کے تعلیمی مراکز کے مابین مشترکہ نقطہ نظر اور اسلامی فرقوں کو ایک دوسرے کے قریب کے لئے ایک مناسب موقع قرار دیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مختلف اسلامی فرقوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کے لئے آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکزکی جانب سے نصابی کتب اور تعلیمی وسائل کی فراہمی اور حمایت کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ تعاون عالم اسلام کے حوزوی اور یونیورسٹی کے مراکز کے مابین اتحاد اور علمی تبادلے کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ازبکستان جانے والے وفد نے بخارا کے قدیمی اور تاریخی مدرسہ میر عرب کے منتظمین، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 6481
آپ کا تبصرہ