آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ازبکستان جانے والے وفد نے بخارا کے قدیمی اور تاریخی مدرسہ میر عرب کے منتظمین، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور گفتگو کی۔
وسطی ایشائی ممالک کے غیرملکی زائرین ؛ایرانیوں اور شیعہ مذہب کے ساتھ ثقافتی اور دینی مشترکات کی وجہ سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونےمیں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی زائرین اور محبان اہلبیت (ع) مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں۔