بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے نئے سرپرست مقرر

آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کا نیا سرپرست مقرر کر دیا گیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جاری کردہ حکم میں، آستان قدس رضوی کے معزز متولی آیت اللہ احمد مروی نے آستان قدس رضوی کے ابلاغ کردہ اہداف اور پالیسیوں کو مدنظر رکھنے پر زور دیتے ہوئے  بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے سرپرست کی اہم ذمہ داریوں کو  درج ذیل امور قرار دیا؛
یونیورسٹی کی ترقی اور تبدیلی کے لیے تین سالہ منصوبہ کی تدوین، خاص طور پر دینی، تعلیمی، تحقیقی ثقافت کو فروغ دینے کے شعبے میں، اور اعلیٰ صلاحیتوں کو جذب کرنے، غیر ایرانی طلباء کی موجودگی کو آسان بنانے، آستان قدس رضوی کے لیے مطلوبہ شعبہ جات بنانے، ثقافتی اور اشاعتی مراکز کی علمی مدد کرنے، ملک کی یونیورسٹیوں میں موجود علمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے، خاص طور پر صوبہ خراسان کے علمی مراکز سے اور خادمین اور اعزاز خادمین کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا۔
اس حکم نامے کے آخر میں یونیورسٹی کے سابقہ سربراہ ڈاکٹر مرتضیٰ رجوعی کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قابل توجہ ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے فیکلٹی رکن ہیں اورڈاکٹر دانشی فر کی سابقہ انتظامی اور عملی ذمہ داریوں میں  آستان قدس رضوی کے ادارہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے ڈائریکٹر،یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، رضوی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنی اور جدید صنعتی کمپنیوں کے بورڈ ممبر اور چند ذیلی کمپنیوں کے سربراہ، خراسان رضوی کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں آئی سی ٹی انکیوبیشن سینٹر کی ماہر کمیٹی کے رکن، خراسان رضوی کمپیوٹر ٹریڈ آرگنائزیشن کے رکن سمیت متعدد ٹیکنیکی کمپنیوں اور ذیلی کمیشنز کی خدمات شامل ہیں۔
یہ تمام عہدے اور ذمہ داریاں ان کی وسیع انتظامی، ٹیکنالوجی اور تحقیقی تجربے کی عکاسی کرتے ہیں۔

News Code 6438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha