بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) نے قلبی امراض میں مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانگریس کو علمی اور روحانی امداد فراہم کیں۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’’سائبرنیٹک حکمرانی‘‘کے عنوان سے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طوسی ہال میں علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی سے وابستہ علمی و تحقیقی جریدہ خراسانِ بزرگ نے عالم اسلام کےریفرنس ڈیٹا بیس مرکز(ISC_JCR) سے 2024 کے حالیہ جائزے میں Q1 کا درجہ حاصل کر لیا ہے اوراسے عالم اسلام کےریفرنس ڈیٹابیس مرکز کے 25 فیصد شائع ہونے والے معیاری اور معتبرجرائد میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
رواں سال ’’ عوامی مشارکت سے پیداوار میں جست‘‘ سلوگن پر پورا اترنے کے لئے رضوی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کمپنی نے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر کےایران کے شہر شیراز کے سائنس و ٹیکنالوجی پارک میں طبی آلات کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا ہے ۔