آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 8 مئی2025 بروز جمعرات کی صبح سات سو سے زائد خادمین نے حرم رضوی کی اسکورٹی کرنے والی ٹیم اور کمانڈرز کے ہمراہ مل کر باغ رضوان،بست شیخ طبرسی اورصحن انقلاب سے لے کر صحن کوثرتک پھول نچھاور کئے۔
حرم رضوی کے اسکورٹی یونٹ کے کمانڈر کرنل اسدی نے اس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے حرم امام رضا(ع) میں خدمت کرنا باعثِ فخر ہے ، آج ہم اپنے سابقہ فوجیوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر مولا رضا(ع) کی خدمت میں مبارک باد پیش کرنے آئے ہیں اور یہ پھولوں کےیہ گلدستے اس محبت و عقیدت کا اظہار ہے جو ہمارے میں پائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مسلسل پانچ سالوں سے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔
آستان قدس رضوی کی اسکورٹی یونٹ کے کمانڈر کرنل علی رضا حسین علی زادہ نے بھی اس تقریب کے موقع پر حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت اور عشرہ کرامت کے بابرکت ایّام کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکورٹی یونٹ کے خادمین کی جانب سے گلدستے پیش کرنا در حقیقت دلی عقیدت کا اظہار ہے ۔
انہوں نے تمام شرکت کرنے والی خادمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ عظیم توفیق ہمیں عطا ہوئی۔
ایک خاتون خادمہ محترمہ مریم مرادی نے بھی اس تقریب کے دوران گفتگو کی اور کہا کہ میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں ،یہ پھول شاید مرجھا جائیں لیکن یہ احساس اور کیفیت کبھی بھی میرے سے محو نہیں ہوگا ۔
وہ سب مسکرا کر اور رو کر یہ کہہ رہے تھے کہ ہم خادموں کے لئے یہ تقریب محض ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ مہربان امام کے ساتھ ایک عاشقانہ ملاقات ہے ۔
واضح رہے کہ ان بابرکت ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر پر نئی چادر بھی چڑھائی گئی اور گنبد مطہر کا پرچم بھی تبدیل کیا گیا۔

عطر و گلاب سے معطرہو کر رضوی خادمین نے پھولوں کے گلدستے حرم امام رضا(ع) پر نچھاور کئے ۔
News Code 6385
آپ کا تبصرہ