آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام محمود عامری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اپلیکیشن نسیم رضوان کے خدمات حرم مطہر رضوی آپشن میں سماعت سے محروم افراد کے لئے خصوصی خدمات فراہم کی گئی ہیں جو فی الحال جمعرات کے دن صبح دس بجے سے دو بجے تک فعال ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ وہ اس سیکشن میں ویڈیو کال کر کے اور اشارے کے ذریعہ اپنے شرعی سوالات پوچھ سکتے ہیں اور ان کے جواب فلاحی تنظیم کے نمائندے حجت الاسلام اژدر محمدی دیں گے۔
حجت الاسلام عامری نے بتایا کہ اس خدمت کا آغاز 2024 سے ہوا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
سماعت سے محروم افراد اپنے شرعی سوالات ہر کسی سے نہیں پوچھ سکتے اور دوسری طرف شرعی مسائل میں استعمال کی گئی اصطلاحات بھی ان افراد کے لئے نامانوس ہیں جس کے لئے انہیں انہی کی زبان سے سمجھانا ضروری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس خدمات کا آغاز فلاحی ادارے اور آستان قدس رضوی کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کےپہلے مرحلے میں مختلف ویڈیو کلپ تیار کئے گئے اور دوسرے مرحلے میں آنلائن صورت میں ان کے سوالات کے جوابات دیئے جارہے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ دینی سوالات کے جوابات کے سربراہ نے بتایا کہ معاشرے کے تمام افراد کو دینی و ثقافتی خدمات دینے کے مقصد سے اپلیکیشن نسیم رضوان کے ذریعہ سماعت سے محروم افراد کو بھی ماہر دین اسلامک اسکالر کے ذریعہ جوابات دیئے جاتے ہیں۔
News Code 6325
آپ کا تبصرہ