آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ خطبہ پڑھنے کا یہ سلسلہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت سے لے کر حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت تک جاری رہے گا ،خطبہ خوانی کی یہ روایتی تقریب ہر روزخادمین کی شفٹ تبدیلی کے وقت منعقد کی جاتی ہے ۔
آستان قدس رضوی کے شعبہ بسیج کی جانب سے شہید رجائی بندرگاہ پر عوامی خدمات فراہم کرنے اور بندرگاہ پر رہنے والے افراد کی پذیرائی کے لئے دس دن تک موکب لگایا جائے گا۔
اس سلسلسے میں آستان قدس رضوی کےش عبہ بسیج کے سربراہ جناب مجید علوی تبار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس موکب پر آستان قدس رضوی کے پچاس افراد مختلف خدمات فراہم کریں اور ضرورت کی صورت میں مزید افراد بھی بھیجیں جائیں گے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس موکب میں پذیرائی،رہائش اور روزانہ کی بنیاد پر چار سے پانچ ہزار کھانااور ابتدائی طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ درالشفاء امام ہاسپٹل کی طبی ٹیم بھی اس دوران موکب میں موجود رہے گی۔

عشرہ کرامت کے دوسرے دن حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں صبح دس بجے شہیدرجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھما کے میں وفات پانے والے افراد کی یاد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین کی جانب سے خطبہ پڑھا گیا ۔
News Code 6248
آپ کا تبصرہ