عشرہِ کرامت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے عشرہ کرامت یعنی ولادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) اور ولادت حضرت امام علی رضا(ع) کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے دینی و ثقافتی پروگراموں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے عشرہ کرامت کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت کے موقع پر دنیا بھر سے زائرین امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے لئے تشریف لاتے ہیں اور ان بابرکت ایّام سے مستفید ہوتے ہیں۔
انہوں نے عشرہ کرامت کے مرکزی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زیارت اور عبادت سے متعلق مختلف زبانوں میں پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جن میں ’’الی الرؤف‘‘، ’’فی حضن الضامن‘‘ اور ’’امام رؤف (ع) کی آغوش میں‘‘ شامل ہیں ۔
یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے اس استاد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کی تعلیمات پر مشتمل عرب اور اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کےعلاوہ عرب زبان زائرین کی بچیوں کے لئے جشن تکلیف کا انعقاد،اس کے علاوہ اردو اور آذری زبان زائرین کے لئے ’’عفت و پاکدامنی کا مظہر‘‘ اور’’امام ثامن و ضامن‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
اسی طرح اردو زبان زائرین کےلئے ’’مقاصدہ و مشاعرہ‘‘ کی محافل اور ’’طلوع رضوان‘‘ کے عنوان سے آذری زبان زائرین کے لئے شعرو شاعری کی محافل منعقد کی جائیں گے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ رضوی تعلیمات کو فروغ دینے کے مقصد سے خصوصی نشستیں منعقد کی جائیں گے جن میں ’’عیون اخبار الرضاؑ‘‘ کتاب کی عربی زبان میں شرح،اردو زبان کے ممتاز افراد کے لئے علمی سیمنارز کا انعقاد،اردو زبان بچوں کے لئے کوئیز مقابلے اور امام رضا(ع) کی روایات کو حفظ کرنے کے مقابلوں سمیت مختلف زبانوں میں مشترکہ پروگراموں کا انعقاد شامل ہے ۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ پانچ زبانوں میں ’’التغرید الرضوی‘‘ کے عنوان سے مذہبی ترانے کا پڑھا جانا،’’یاملاذ الحائرینا‘‘عربی ترانہ پڑھا جانا ، اس کے علاوہ مغربی ایشیا کے بچوں کے لئے  ’’شیخ صدوق کی روایت‘‘ اور ’’رضوی داستانیں‘‘ سنائی جائیں گی،اوررضوی صلح و محبت کے عنوان سے غیرمسلم سیّاحوں کو پھول ہدیہ کئے جائیں گے۔
انہوں نے غیرملکی ثقافت اور روایات کواہم جانتے ہوئے کہا کہ’’بانوی کرامت و شفاعت‘‘ عرب زبانوں کے لئے ،’’اسرۃ الکرامۃ‘‘ کے عنوان سے عرب گھرانوں کے لئے کانفرنس کا انعقاد اور اردو زبان قافلوں کی میزبانی کے لئے ’’طبق دسترخوان‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ان ایّام میں قرآنی محافل بھی غیرملکی زائرین کے لئے منعقد کی جائیں گی۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے اس بات پر زور دیا کہ آستان قدس رضوی ایک ایسے امام کا گھر ہے جو بشریت کا ضامن ہے اس لئے وہ  امام رضا علیہ السلام کے تمام چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں چاہئے وہ کسی بھی زبان یا قبیلے سے ہوں۔
واضح رہے کہ عشرہ کرامت کے پروگرامز یکم ذیقعد سے گیارہ ذیقعد تک حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کئے جائیں گے۔

News Code 6144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha