ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کی نمائندہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس ان مقدس مقامات کے نمائندوں کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہوا۔

ایران کے مقدس مقامات کے سیکرٹریٹ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری نے اس اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مقدس مقامات کی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس دو ایجنڈوں کے ساتھ منعقد ہوا ہے ۔
 اس اجلاس کا پہلا ایجنڈا یہ تھا کہ ایران کے مقدس مقامات کے مابین عشرہ کرامت کے پروگراموں کے حوالے سے ہماہنگی پائی جائے تاکہ امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے ایّام میں تمام مقدس مقامات ہم آہنگی کے ساتھ پروگرام منعقد کروا سکیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال عشرہ کرامت کا شعار اور ماٹو ’’امام رضا(ع) کا ایران‘‘ ہے کہا کہ ایران کے مقدس مقامات عشرہ کرامت کے دوران دو طرح کے پروگرامز منعقد کریں گے جن میں سے کچھ مشترک ہوں گے اور تمام مقدس مقامات پر منعقد کئے جائیں گے اور کچھ اس مقدس آستانہ یا مزار سے مخصوص ہوں گے۔
انہوں نے ان مقدس مقامات پر منعقد کئے جانے والے مشترکہ پروگراموں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدس مزارات و مقامات کو اس سال کے شعار اور ماٹو کے مطابق پروگراموں کو منعقد کرنا چاہئے ۔
انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی نے عشرہ کرامت کے لئے بصری پیکج تیار کئے ہیں جنہیں ایران کے تمام مقدس مقامات پر استعمال میں لایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہر رات آٹھ بجے تمام مقدس مقامات پر امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات پڑھی جائے گی اسی طرح غزہ کی مظلوم عوام کی حمایت میں امام عصر(عج) سے استغاثہ بھی تمام مقدس مقامات پر انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ امام رضا(ع) کا عبد العظیم حسنی کو لکھے جانے والے خط سے ماخوذ’’مہربان ترین ‘‘ پیغام بھی تمام مقدس مقامات پر پڑھا جائے گا۔
اس کے علاوہ ’’خاندانی زیارت‘‘ کے عنوان سے خاندان کے تمام افراد کو مل عشرہ کرامت کے ایّام میں امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے پر زور دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایرانی عوام کا مقامی ملبوسات پہن کر امام کی بارگاہ میں عقیدت کا اظہار کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر نے بتایا کہ قومی زیارت کی دستاویز کی تیاری اور پیشرفت کا بھی اس اجلاس میں جائزہ لیا گیا ،ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اراکین اس قومی دستاویز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کے مہمان تھے۔
واضح رہے کہ ایران کے مقدس مقامات کی کمیٹی کا یہ سلسلہ وار52 اجلاس تھا۔

News Code 6127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha