’’ زیر سایہ خورشید کاروان ‘‘ امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی کی علامت ہے

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ’’ زیر سایہ خورشید‘‘کے عوامی کاروانوں اور قافلوں کی وجہ سے شیعہ اور اہلسنت ایک دوسرے کے قریب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ قافلے امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی کا مظہر بن گئے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ دینی و ثقافتی کاروان’’زیر سایہ خورشید‘‘ کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پرآستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام کی مرکزی لائبریری کے قدس ہال میں شکر گزاری کی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں آستان قدس رضوی کے ان خادموں اور سربراہان نےشرکت فرمائی جنہوں نے ملک کے تین سو شہروں میں امام رضا(ع) کے لئے جشن منعقد کروانے میں حصہ لیا تھا۔ اس تقریب کے دوران آیت اللہ محسن حیدری نے ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے جشنوں کو بہت بڑی توفیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس توفیق پر خداوند متعال کا شکر کرنا چاہئے ۔
حرم امام رضا(ع) کا متبرک پرچم شیعت کی علامت
 ایران کے شہر اھواز کے امام جمعہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال نہ فقط ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلے جشنوں کے انعقاد کے لئے تشریف لے جاتے ہیں بلکہ مختلف ممالک جیسے عراق، لبنان اور شام وغیرہ میں بھی امام رضا(ع) کی ولادت کے موقع پر جشنوں کے انعقاد کے لئے تشریف لے جاتے ہیں۔ دوسرے ممالک میں حرم امام رضا(ع) کا متبرک پرچم نہ فقط شیعت کی علامت ہے بلکہ انسانوں کی ہدایت اوررہبریت کا بھی مرکز ہے ۔
آیت اللہ حیدری نے کہا کہ ان ممالک میں نہ فقط شیعہ حضرات بلکہ ان ملکوں کےاہلسنت بھی حرم رضوی کے متبرک پرچم سے متوسل ہوتے ہیں اس لئے یہ قافلے امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی کی علامت بن چکے ہیں۔
مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ خوزستان کی عوام کے نمائندے  نے بتایا کہ جب یہ کاروان عراق کے شہر موصل میں پہنچا تو وہاں پر ابھی تک داعش کے ساتھ جنگ جاری تھی اور اس پرچم کو جب ایک مسجد کے اوپر نصب کیا گیا تو ہزاروں افراد اس پرچم سے تبرک حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
’’زیر سایہ خورشید‘‘ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے جشنوں کے ڈائریکٹرجناب میلاد شعیبی نے اس تقریب کے دوران آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ملک کے صوبوں اور شہروں میں ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کاروان  کے سربراہان، خدمتگزاروں ،مبلغین اور ذاکرین اہلبیت(ع) کی میزبانی اور خدمت کا شرف حاصل ہوا ۔
مزید یہ کہا کہ اس تقریب میں اٹھارہ سالوں کی انتھک کاوشوں کو سراہا گیا اور تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس کے علاوہ زیارت کو فروغ دینے کے لئےباہمی ہم فکری بھی انجام دی گئی ۔
جناب شعیبی نے کہا کہ متوقع ہے کہ اس سال ملک کےدو ہزار مقامات پر پندرہ ہزار سے زائد تقاریب اور جشن منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے تمام اقدامات انجام دیئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال بھی گذشتہ سالوں کی طرح عشرہ کرامت کے دوران یعنی یکم ذیقعدہ سے گیارہ ذیقعدہ تک ملک کے اندر65  قافلوں کی صورت میں اور بیرون ملک پندرہ سے بیس قافلوں کی صورت میں جشن منعقد کئے جائیں گے۔

News Code 6108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha