تہران ایکسپو2025 میں ایران کمبائن سازی کی برآمدات کا آغاز

کمبائن سازی ایران جو کہ آستان قدس رضوی کے موقوفاتی ادارے کی ذیلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے تہران ایکسپو2025 کی بین الاقوامی نمائش میں اپنی جدید مصنوعات متعارف کروا کر عالمی منڈیوں میں داخل ہونے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایران کمبائن بنانے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ برآمداتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایران کی برآمداتی صلاحیتوں کے عنوان سے منعقد ایکسپو میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہے ۔
جناب علی اصغر حمیدی فرد نے اس ایکسپو میں شرکت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں شرکت کا ہمارا بنیادی مقصد غیرملکی مہمانوں کو اپنی صلاحیتوں سے متعارف کروانا اور عالمی منڈیوں میں تعاون کے مواقع حاصل کرنا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ایران کمبائن بنانے والی کمپنی نے اپنی جدید کمبائن ماڈل نمبر1075 سے نقاب کشائی کی ہے جس میں جدید طرز کی موٹرز ہیں جس سے نہ فقط کمبائن کی پاور زیادہ ہوئی ہے ایندھن کی کھپت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو2025 میں ہماری کمپنی کی خصوصی ٹیم وزٹ کرنے والوں کو تفصیلات بتانے کے ساتھ مختلف نشستوں میں بھی شرکت کر رہی ہے ۔
جناب حمیدی فرد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  نمائش میں شرکت کے مقاصد میں مصنوعات کا جامع تعارف،ٹکنیکی دستاویزات کی پیشکش اور غیرملکی نمائندوں کے ساتھ ابتدائی مذاکرات شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ سو ممالک سے تین ہزار پانچ سے زائد افراد کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس لئےہمارے پاس غیرملکی وزٹرز کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے ۔
واضح رہے کہ یہ نمائش 8 مئی 2025 بروز سوموار سے 12  مئی 2025 تک تہران کے دائمی نمائشگاہی مقام پر منعقد ہے جس میں 750 سے زائد ایرانی کمپنیاں اور غیرملکی نمائندے شرکت کریں گے۔

News Code 6265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha