آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے کمیونیکشن اینڈمیڈیاسینٹر کے سربراہ نےماہ مبارک رمضان اور 1404شمسی کے نوروزمیں آستان قدس رضوی اور قومی میڈیا کے توسط سے نشر کئے جانے والے مشترکہ پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ طے پایا ہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے روزانہ 60 پروگراموں کو دنیا کی سات زندہ زبانوں میں براہ راست قومی اور بین الاقوامی چینلز پر نشر کیا جا رہا ہے ۔
جناب محسن ہوشمند نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی میڈیا سے متعلق پالیسیوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی میڈیا سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آٰیا ہے ،اگرچہ پورا سال مختلف پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں لیکن عشرہ کرامت، ماہ صفرہ کے آخری عشرے، ایّام نوروز اور ماہ مبارک رمضان کے ایّام خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر نے ویجویل میڈیا کے تعاون سے ماہ مبارک رمضان کے لئے متعدد پروگرامز تیار کئے ہیں، ان پروگراموں کو تین حصوں میں بشمول قومی، بین الاقوامی اور ورچوئل میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر ریڈیو،ٹی وی اور بین الاقوامی سطح کے 30چینلز کے ذریعے ان پروگراموں کو ماہ مبارک رمضان میں نشر کیا جائے گا۔ان پروگراموں کے لئے عصر دو بجے سے صبح سات بجے تک مسلسل 200 افراد کام کرتے ہیں اور پروگراموں کو براہ راست نشر کرنے کے لئے 35 کیمرے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ماہ رمضان میں حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) سے قرآن خوانی کا ایک پروگرام چینل ایک سے نشر ہونے کے علاوہ بیرون ملک نیٹ ورکس پر بھی نشر کیا جاتا ہے ۔
جناب ہوشمند کا کہنا تھا کہ عصر کے وقت ترتیل خوانی کا ایک پروگرام حرم امام رضا(ع) سے افق چینل، چینل ون، قرآن چینل اور دس سے زائد بیرون ملک چینلز پر نشر کیا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ ماہ رمضان کی شب ہای قدر کے خصوصی پروگراموں اور دعا و مناجات کو بھی مختلف چینلز سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
جناب ہوشمند نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم نے بین الاقوامی اور غیرملکی شعبوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا،اس سال عاشقان ولایت اور امام رضا علیہ السلام کے چاہنے والے کے لئے جو دنیا بھر میں عبادت اور روزوں میں مصروف ہیں گذشتہ سالوں کی طرح مختلف پروگرامز تیار کئے ہیں، ان پروگراموں میں ’’دعوت‘‘ پروگرام ترکی کے چینل 14 سے، ’’شمیم السحور‘‘ پروگرام الاھواز چینل سے، ’’ترنم عاشقان ولایت‘‘ پروگرام جسے سحر ٹی وی کے اردو چینل سے اور کربلا اردو سے نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ’’من مشہد ‘‘ پروگرام کو لبنان کے الصراط چینل سے ،’’نغمہ سحری‘‘ پروگرام کو آذری زبان کے سحر چینل سے نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ماہ مبارک رمضان کے دنوں میں ہر روز بوقت عصر ساڑھے تین بجے سے صبح چھ بجے تک حرم امام رضا علیہ السلام کے یوٹیوب پر عالمی نیٹ ورک امام رضا(ع) سے نشریات براہ راست نشر کی جائیں گی۔

حرم امام رضا(ع) میں صحن کے اوپر والے حصے میں مختلف اسٹوڈیوز بنائے گئے ہیں جن کے ذریعہ مختلف مناسبتوں پر قومی ،بین الاقوامی اور دینی پروگراموں کو نشر کیا جاتا ہے ،یہ پروگرامز محض میڈیا پروڈکشن نہیں ہیں بلکہ حضرت امام علی رضا(ع) کے چاہنے والوں کو امام علیہ السلام سے جوڑنے اور وصل کرنے کا بہانہ ہیں۔
News Code 5914
آپ کا تبصرہ