امام رضا علیہ السلام کے حرم میں "بیت المقدس تمام ادیان کی مشترکہ میراث" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین شعبہ کے مدیر نے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں عالمی یوم القدس کے موقع پر " بیت المقدس تمام ادیان کی مشترکہ میراث" کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں خبر دی۔

عتبا نیوز سے گفتگو میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذولفقاری نے کہا: اسلامی امت کے ذہنوں میں عہد و پیمان کا مظہر، پیغمبراسلام ص کی امت کے تئیں ذمہ داری، ہمدردی اور بیت المقدس کے مسئلہ پر توجہ دینا ہے اوراس فکر کا محفوظ رہنا اور نشر کرنا ضروری ہے۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ثقافتی اور بین الاقوامی اداروں میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کریں، کہا: اسی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ نے ۲۴ فروردین (ایرانی تاریخ) مطابق ۲۲ رمضان المبارک کوِ یوم القدس کے موقع پر " بیت المقدس تمام ادیان کی مشترکہ میراث" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی جو علمی، ثقافتی اور سیاسی شخصیتوں کی  موجودگی میں  امام رضا علیہ السلام کے حرم میں منعقد ہوگی۔

انھوں نے مزید بتایا: بیت المقدس اور فلسطین کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہ سرزمین تمام الھی اور ابراہیمی ادیان کے لئے اس درجہ اہمیت کی حامل ہے جیسا کہ تمام ادیان اپنی تاریخ کا کچھ حصہ بیت المقدس کے آئینے میں دیکھتے ہیں۔

ان شاء اللہ ہمارا یہ عمل بیت المقدس اورفلسطین کے مسئلے کو دنیائے اسلام کی جانب سے تمام مسائل ہر ترجیح دینےمیں آئیڈیل اور نمونہ قرار پائے گا۔

News Code 590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha