آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’گذشتہ بیس برسوں میں جعفری اوقاف کی تاریخ‘‘ کے عنوان سے دسویں کانفرنس کویت کے ہوٹل کراوان پلازہ میں منعقد کی گئی جس میں کویت کے وزیر اوقاف اور حکومتی عہدیداروں سمیت مختلف ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی ۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفی فقیہ اسفند یاری کویت گئے جہاں پر انہوں نے ایرانی سفیر محمد توتونچی سے بھی ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے دوران مختلف موضوعات بشمول زیارت کی سفارت کاری اور زیارت کو آسان بنانے جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
آستان قدس رضوی کے نمائندے حجت الاسلام فقیہ اسفند یاری نے کانفرنس میں آرٹیکل پیش کرنے کے ساتھ خطاب بھی کیا اس کے علاوہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ میں منعقدہ انقلاب اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔
آپ کا تبصرہ