آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛جشن کے آغاز میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے آستان قدس رضوی کے نمائندوں کی سیاحتی نمائش میں شرکت کو سراہتے ہوئے خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم آستان قدس رضوی کے نمائندوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
جشن کو جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے تیار کردہ پاکستانی قوالیوں کے کچھ کلپس چلائے گئے ۔
واضح رہے کہ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے منعقد ہ جشن میں حرم امام رضا(ع) کا متبرک پرچم بھی لایا گیا ،جسے تبرک کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل اور خانہ فرہنگ ایران کے عملے نے بوسے لئے ۔
پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان کی دعوت پر آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے نمائندوں نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت فرمائی ۔
News Code 5749
آپ کا تبصرہ