جناب مسعود فرزانہ نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہ نشر پبلی کیشنز آستان قدس رضوی سے منسلک ہے جو قدیم الایّام سے قرآن کریم کی طباعت اور اشاعت کے فرائض انجام دے رہا ہے ۔
قرآن کریم اور قرآن کی تعلیم پر مبنی کتب کی اشاعت
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہ نشر پبلی کیشنز نے چار شعبوں میں قرآن اور قرآن کی تعلیم پر مبنی کتب کی اشاعت کے لئے اقدامات انجام دیئے ہیں جن میں حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں موجود بک اسٹورز پر زائرین کے لئے معیاری طباعت پر مشتمل قرآنی نسخوں کی فراہمی،بچوں کو قرآن کی تعلیم دینے کےلئے کتابوں کی اشاعت،عام افراد کی روخوانی اور روانخوانی کے لئے کتب کی اشاعت اور قیمتی کتب کی از سر نو طباعت اور انہیں بہ نشر پبلی کیشنز کے اسٹورز پر فراہم کرنا شامل ہیں۔
جناب فرزانہ نے بتایا کہ اب تک 30 قسم کے قرآن کریم مکمل صورت میں اور آٹھ قسم کے قرآن کریم کو مختلف خصوصیات اور مختلف کتابت کے ساتھ 7 اور 16 لائنوں اور مختلف رنگوں میں شائع کیا جا چکا ہے ۔
وہ قرآنی نسخے جو اشاعت کے مراحل میں ہیں
انہوں نے جناب حسین انصاریان کے رواں اور آسان ترجمہ پر مشتمل قرآن کریم کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند جلدوں پر مشتمل قرآنی نسخے کی اشاعت جاری ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے تمام ذیلی شعبوں کے تعاون سے آئندہ سال عبد اللہ رنانی کے قرآنی نسخے کو جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آستان قدس رضوی کےقرآنی میوزیم کو ہدیہ کیا تھا از سر نو شائع کیا جائے گا۔
جناب فرزانہ نے مزید یہ بتایا کہ استاد احمد نیریزی کے تحریر کردہ قرآن کریم کی اشاعت جو کہ خط نسخ کے سب سے بڑے خطاطوں میں سے ایک ہیں اور بچوں کوکہانیوں اور داستان کی صورت میں قرآنی تعلیم دینے کے لئے سات جلدی مجموعہ کی اشاعت اور قرآن کریم کی عملی طور پر روخوانی کی کتاب بینات کی اشاعت جملہ ان قرآنی سرگرمیوں میں شامل ہے جنہیں بہ نشر پبلی کیشنز کی جانب سے ان چند سالوں میں انجام دیا گیا ہے ۔
بہ نشر پبلی کیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس پبلی کیشنزکی جانب سے اب تک آٹھارہ لاکھ قرآنی نسخوں کی اشاعت کی جا چکی ہے ۔
News Code 5729
آپ کا تبصرہ