آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے نائب ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی کو علمی سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ،اس کانفرنس سے متعلق حرم عبد العظیم حسنی میں ایک پری میٹنگ منعقد ہوئی ،اس دوران ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے ہمارے نیوز رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ عنقریب اس پہلی کانفرنس کو آستان قدس رضوی کے توسط سے اور نیشنل سائبر اسپیس سینٹر اورمصنوعی ذہانت کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے تعاون اور ملک کے تمام مقدس مقامات اور مزارت کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کے کردار اور مقدس مقامات کے زائرین کو دی جانے والی نئی خدمات سے متعلق منعقد کی جانے والی پہلی کانفرنس کے آٹھ اہم موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مصنوعی ذہانت؛مقدس مقامات میں فقہ،اخلاق اور فلسفہ پر بنیادی مطالعات‘‘،’’مصنوعی ذہانت؛ مقدس مقامات میں حکومت اور مستقبل پر ریسرچ‘‘،’’مصنوعی ذہانت،مقدس مقامات میں عوامی مشارکت،نذر ومنت اور وقف میں توسیع‘‘،’’مصنوعی ذہانت؛ مقدس مقامات میں دفاع اور امنیت‘‘ جملہ چند اہم موضوعات ہیں۔
مصنوعی ذہانت کا کردار اور مقدس مزارات پر زائرین کو دی جانے والی نئی خدمات کے عنوان سے منعقد ہونے والی پہلی کانفرنس کی پالیسی کونسل کے رکن نے مزید یہ بتایا کہ اس کانفرنس کے چند دیگر موضوعات میں ’’مصنوعی ذہانت؛مقدس مزارات پر متبرک مقامات کی منیجمنٹ اور خدمات کی فراہمی‘‘،’’مصنوعی ذہانت؛مقدس مقامات پر اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینا اور تبلیغ‘‘،’’مصنوعی ذہانت؛ مقدس مقامات میں زائر کی سلامتی اور ہیلتھ‘‘،’’مصنوعی ذہانت؛ مقدس مقامات میں ٹیکنالوجی اورعلم کو فروغ دینا‘‘ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ’’مصنوعی ذہانت کا کردار اور مقدس مزارات میں زائرین کو دی جانے والی نئی خدمات‘‘ کے عنوان سے پہلی کانفرنس اسی سال منعقد کی جائے گی ،مندرجہ بالا موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے اپنے مضامین کانفرنس کے سیکرٹریٹ آفس کو بھیج سکتے ہیں۔
’’مصنوعی ذہانت کا کردار اور مقدس مزارات کے زائرین کو دی جانے والی نئی خدمات‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جانے والی پہلی کانفرنس میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی علمی مقالات کے ججز اورپالیسی کونسل کے رکن کی حیثیت سے شرکت کرے گی۔
News Code 5634
آپ کا تبصرہ