وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے والی منڈیوں میں توسیع

رضوی فوڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے والی منڈیوں میں توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۲۲ میں رضوی فوڈ مصنوعات پانچ ممالک کو برآمد کی گئیں۔

جناب مجتبیٰ ہادیان نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سالوں میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کی مصنوعات فقط عراق اور افغانستان کو برآمد کی جاتی تھیں جبکہ ۲۰۲۲ میں ان دو ممالک کے علاوہ تاجیکستان،ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کو بھی برآمد کی گئیں۔

انہوں نے دو ہزار ٹن رضوی فوڈ مصنوعات کی برآمدات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان برآمدات میں ایک اہم اقدام یہ تھا کہ برآمدات کو ڈالر میں انجام دیا گیا یعنی جو مصنوعات ہم نے برآمد کیں ان کے بدلے میں ریال لینے کی بجائے ڈالر لیا گیا اس لئے ان مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو کثیر مقدار میں زر مبادلہ بھی حاصل ہوا۔

۲۸۰۰۰ ٹن سے زائد غذائی مصنوعات کی پیداوار

رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ۲۰۲۲ میں اس کمپنی کی ۲۸۰۰۰ ٹن مصنوعات کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصنوعات کیک،کوکیز،بسکٹ،روٹی،ویفرز اوراشٹروڈل کی صورت میں تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجی جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال اگرچہ ملکی فوڈ انڈسٹری کے زیادہ تر کارخانوں کو پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا لیکن رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی کی پیداوار میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

جناب ہادیان نے ۲۰۲۲ میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ سال ملازمین میں دس فیصد اضافہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ اور ماہر افراد کو ملازمت دی گئی۔

انہوں نے اس کمپنی کی گذشتہ سال میں ایک کامیابی فائیو اسٹار ایوارڈ کا حصول جانتے ہوئے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی کا بہترین یونٹ اور ڈپٹی فوڈ اینڈ میڈیسن کا خطاب حاصل کرنا نیز ISOکوالٹی منیجمنٹ سسٹمز کا نفاذ اورHACCP کوالٹی منیجمنٹ کے معیاروں کا حصول ؛ کمپنی کو۲۰۲۲ میں حاصل ہونے والی چند ایک کامیابیاں ہیں ۔
جناب ہادیان نے پیداواری میدان میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کا عدم استحکام،خام مال کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور فوڈ انڈسٹری کے صارفین کی معاشی طاقت میں کمی چند ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پیداوار اور توسیعی منصوبوں کے نفاذ میں مشکلات ہیں۔

 تعلیمی مراکز کے ساتھ روابط میں توسیع

انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ انڈسٹری کے تعلقات اور روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوی فوڈ کمپنی نے ۲۰۲۲ کے دوران یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کی جہادی اکیڈمک کے ساتھ مل کر عناب کیک جیسی خصوصی مصنوعات کو بھی تیار کیا۔

جناب ہادیان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی اور ایگریکلچرل جہاد ریسرچ سینٹر کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا جس کے تحت نئی مصنوعات کی تیاری کے لیے اس سینٹر کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر دستخط کئے گئے ۔

رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید یہ کہا کہ اس کے علاوہ نالج بیسڈ کمپنی کے تعاون سے کمپنی کے لیے نالج بیسڈ لائسنس کے حصول کی بھی کاوشیں جاری ہیں۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha