آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی ولادت با سعادت کا یہ خصوصی جشن حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان اور ہندوستان کی اردو زبان زائر و مجاور خواتین نے بھرپور شرکت فرمائی،پروگرام کے آغاز میں’’خورشید ہشتم ‘‘ گروپ نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔
اس محفلِ جشن میں اسلامی اسکالر محترمہ خانم عزیز فاطمہ رضوی نےحضرت علی علیہ السلام کی شخصیت اور فضائل پر خطاب کیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں سورہ مبارکہ مائدہ’’ إِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِینَ آمَنُواْ الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَهُمْ رَاکِعُونَ‘‘ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آیہ شریفہ جو کہ آیتِ ولایت کے نام سے مشہور ہے اس میں اللہ نے امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کی پہچان رسول خدا(ص) کے جانشین کے عنوان سے کرائی ہے۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس آیت کریمہ میں امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کی جانب سے حالتِ رکوع میں فقیر کو دی جانے والی انگھوٹھی کو بیان کیا گیا ہے اورمعتبر روایات اور تاریخی کتب کی بنیاد پر یہ آیت مبارکہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں نازل ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ ’’مہرطوبیٰ‘‘ گروپ نےامیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں قصیدے اور منقبتیں پڑھیں اور پروگرام کے اختتام پر شرکت کرنے والوں میں حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متبرک تحائف تقسیم کئے گئے ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہندکی کاوشوں سےامیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لافتیٰ‘‘ کے عنوان سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 5585
آپ کا تبصرہ