’’ہم قدم با قدس ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں اردو زبان بچیوں کی پرجوش شرکت

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیراہتمام اردو زبان نوجوان بچیوں کے لئے ’’ہم قدم باقدس‘‘کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس  خصوصی پروگرام کا مقصدجو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا تھا  اسلامی یکجہتی کو مستحکم بنانا اور دینی تعلیمات کو فروغ دینا تھا۔
اس خصوصی پروگرام میں پاکستان، ہندوستان اورافغانستان کی نوجوان بچیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد ’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شان میں قصیدے پڑھے۔
پروگرام کو  خطاب کرتے ہوئے اسلامی اسکالر محترمہ خانم زینب عباسی نے سورہ مبارکہ فتح کی مختصر تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ صبر،بیداری اور ایمان کے سائے میں فتح حاصل ہوتی ہے اور انسان کو اس وقت تک فتح و کامرانی نصیب نہیں ہو سکتی جب تک یہ تینوں عناصرزندگی میں عملی طور پر نہ پائے جاتے ہوں
انہوں نے سورہ مبارکہ فتح کی آیت"إِنَّ ٱلَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ ٱللَّهَ يَدُ ٱللَّهِ فَوقَ أَيدِيهِم"پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خداوند ہمیشہ ان کا مددگار ہے جو اپنے عہد و پیمان پرباقی ہیں۔
 اسلامی اسکالر اور ذاکرہ زینب عباسی نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ مزاحمتی محاذ کی حمایت کرے  اور قرآنی حکم کی بنیاد پر سامراج کی مخالفت کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت سے مقابلہ کرے۔
واضح رہے کہ اس خصوصی پروگرام میں ’’سدرۃ المنتہیٰ‘‘ گروپ نے فلسطینی عوام کی مظلومیت پر اشعار پڑھے اس کے علاوہ قدس شریف کی آزادی پر پینٹنگ کا مقابلہ بھی ہوا اور جیتنے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

News Code 5431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha