امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی سے وابستہ علمی و تحقیقی جریدہ خراسانِ بزرگ نے عالم اسلام کےریفرنس ڈیٹا بیس مرکز(ISC_JCR) سے 2024 کے حالیہ جائزے میں Q1 کا درجہ حاصل کر لیا ہے اوراسے عالم اسلام کےریفرنس ڈیٹابیس مرکز کے 25 فیصد شائع ہونے والے معیاری اور معتبرجرائد میں شامل کر لیا گیا ہے ۔