آستان قدس رضوی کے لبنانی مہمان اپنے وطن واپس چلے گئے

جس وقت لبنان کی مظلوم عوام پر صیہونی جارحیت اور ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری تھا ،چند ایک جنگ کے لبنانی متاثرین اور زخمی افراد اپنے ےعلاج کے لئے ایران تشریف لائے ،ایرانی عوام نے انسانیت اور اسلامی تعلیمات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان کا کھلے دل کے ساتھ استقبال کیا اورآستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن،آستان قدس رضوی کےطبی مراکز اور حرم امام رضا(ع) سمیت آستان قدس رضوی سے منسلک تمام اداروں نے لبنانی عوام کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ٓستان نیوز کی روپورٹ کے مطابق؛ گزشتہ ہفتوں کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر لبنان کے 200 سے زائد متاثرین اور زخمیوں کورہائشی کمپلیکس میں جگہ دی گئی اور خطے کے حالات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی نے ان لبنانی متاثرین کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
 اس وقت لبنان میں جنگ بندی کی وجہ سے لبنانی زائرین اور تارکین وطن اپنے ملک واپس جارہے ہیں،ان لبنانی متاثرین میں سے بعض کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے بہترین انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور ایثار اور بھائی چارگی کے اس جذبے کی وجہ سے مزاحمتی محاذ ماضی کی نسبت زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوگیا ہے ۔
لبنانی زائرجناب محمد العطیہ نے اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی عوام ہمیشہ سے مزاحمتی محاذ کی پشت پناہ رہی ہے ،کہا کہ اس مختصر عرصے میں  جو کہ ہم امام رضا(ع) کے مہمان تھے آستان قدس رضوی کے تمام سربراہان نے رہائش،معاش اور علاج وغیرہ کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کیں حتی کپڑوں کی فراہمی میں بھی مشہد مقدس کی عوام نے لبنانی زائرین کا بھرپور ساتھ دیااور اس عرصے کے دوران گرم کپڑے تیار کر کے ہمارے لئے بھیجے ، ہم ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہیں اورلبنان میں تمام ایرانی دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہی زائرین میں سے ایک عبد اللہ المنعم ہیں جو لبنان اور فلسطین میں صیہونی شکست پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنگی حالات میں ایرانیوں نے ہمارے ہموطن لبنانیوں کی پذیرائی کی ،زخمیوں کا علاج کیا اورہمارے لئے بہت زیادہ خدمات فراہم کیں ، ہم کبھی بھی ان کی محبت کو نہیں بھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران، لبنانی عوام کا بہترین دوست ہے ان سخت ترین حالات میں لبنانی مدد کے لئےایرانی عوام نے امدادی مہم چلائی،ہم ان کی محبتوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم اس وقت اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں ایرانی عوام ہمیشہ لبنانی عوام کے دلوں میں رہے گی ۔
واضح رہے کہ زیادہ تر زائرین اور زخمی لبنانی متاثرین مختلف فلائٹس کے ذریعہ اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں ۔

News Code 5340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha