قائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے تشیع جنازہ کے دن مؤرخہ 21 فروری2025 بروز اتوار کو لبنانی عوام کے ساتھ ہمدردی کی تقریب حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی۔
جس وقت لبنان کی مظلوم عوام پر صیہونی جارحیت اور ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری تھا ،چند ایک جنگ کے لبنانی متاثرین اور زخمی افراد اپنے ےعلاج کے لئے ایران تشریف لائے ،ایرانی عوام نے انسانیت اور اسلامی تعلیمات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان کا کھلے دل کے ساتھ استقبال کیا اورآستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن،آستان قدس رضوی کےطبی مراکز اور حرم امام رضا(ع) سمیت آستان قدس رضوی سے منسلک تمام اداروں نے لبنانی عوام کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔