ایران کا بحری اقتدار درحقیقت انقلاب کے بعد خود اعتمادی اور خود کفالت کا ثمر ہے

آستان قدس رضوی کے متولی نے بحری فوج کی اختراعات سے متعلق فیکٹری انڈسٹری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ سمیت تمام مسلح افواج کی ترقی اور اقتدارخود اعتمادی اور خود کفالت کا نتیجہ اور ثمر ہے اور یہ سب کچھ انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ممکن ہوا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 10 دسمبر2024 بروز منگل کو آیت اللہ احمد مروی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے کمانڈرشہرام ایرانی کی دعوت پر بحریہ کے صنعتی کارخانے کا دورہ کیا اورقریب سے بحری فوج کی پیشرفت اور صلاحیتوں سے آگاہ ہوئے ۔
اس دورے کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے انقلاب کے آغاز میں اپنی تقاریر کے دوران  کئی بار’’خود اعتمادی‘‘ پر تاکید کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی بطور سپہ سالاربحری جہازوں اور بحری آلات و وسائل کو تیار کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ تمام ترکامیابیاں، ترقیاں اور خودکفالت اسی خود اعتمادی اور عزم کا نتیجہ ہے جو یقیناً لائق ستائش اورقابل قدر ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ مسلح افواج میں خود کفالت اور خودانحصاری کا جذبہ پایا جاتا ہے ،ماضی میں ہمیں ایک چھوٹی سی کشتی بنانے کے لئے کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا تھا،لیکن آج اسلامی انقلاب کی بدولت اورایرانیوں کی عمدہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہم کئی جدید طرز کے اور تباہ کن جہاز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور آج ہمارے ملک کی بحری فوج سمندروں میں اقتدار کے ساتھ حاضر ہیں۔
آیت اللہ مروی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحری افواج سمیت تمام مسلح افواج اورسپاہ کی کامیابیاں ہمارے ملک کے لئے باعث فخر ہیں البتہ بہت سارے لوگ بحری افواج کی کامیابیوں سے آگاہ نہیں ہیں اور اس کی وجہ بہت سارے شہروں کا سمندر سے دور ہونا ہے اس لئے بحری فوج کی اہمیت کم معلوم اور محسوس کی جاتی ہے لیکن در حقیقت  بحریہ؛ ملکی ترقی ،آزادی، معیشت اور ملکی سلامتی کے لئے بہت اہم کردارادا کر رہی ہے ۔
آستان قدس رضوی متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ ملت ایران کو بحری فوج کی صلاحیتوں اور اس فورس کے شہداء پر فخر ہے ،کہا کہ دفاع مقدس کے دوران قابل فخر اور سنہری کارنامے انجام دیئے  ہیں،ہمارا آج کے اس دورے میں  ان تمام بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے شجاعت و بہادری کے ساتھ ملکی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

News Code 5324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha