چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے ’’انسانی عزت و وقار اور انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کا پہلا خصوصی اجلاس ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسانی حقوق اور عزت و وقار کے احیاء ‘‘ کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں تین نشستوں کی صورت میں منعقد کیا جائے گا۔
اس اجلاس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 4 دسمبر2024 بروز بدھ کو صبح آٹھ سے نو بجے تک منعقد کی جائے گی جس میں عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی اورعلمائے اہلسنت کے قائدین میں سے جناب شیخ خالد عبد الوھاب خطاب فرمائیں گے۔
اس اجلاس کی پہلی نشست تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی رکن محترمہ ڈاکٹر زہرا خوارزمی کی سربراہی اور ’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسان کی ذاتی عزت و کرامت اورعصری دنیا میں اس کے حصول کی شرائط‘‘ کے موضوع پر منعقد کی جائے گی جس میں قسام بٹالینز کے بانی اور حماس کے مجاہد تیسیر سلیمکان،پیٹزبرگ یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر،مصنف اورانسانی حقوق کے فعال رکن ڈاکٹر ڈین کوالک،حوزہ علمیہ کربلا کے فارغ التحصیل اوربرطانیہ سے اسلامک اسٹڈیز کے محقق حجت الاسلام والمسلمین شیخ جعفر لاڈک اور انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی سے میڈیا اسٹیڈیز کے فارغ التحصیل ڈاکٹر رضا ودادی خطاب کریں گے۔
اس خصوصی اجلاس کی دوسری نشست کا موضوع’’انسانی حقوق سے متعلق خلاف ورزیاں اور اس سے متعلق چیلنجز اور شیعی ادب میں ان کا حل‘‘ہے ،جسے تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی رکن محترمہ ستارہ صادقی کی نظارت میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی کے محقق اور ڈاکٹر اور انسانی حقوق کے فعال رکن ڈاکٹر مایہ ہمدانیہ،نارویج یونیورسٹی کے پروفیسرکریس ویور،لندن کی اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ جناب مسعود شجرہ اورواٹرلو کینیڈا میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار رابرٹ فین ٹینا خطاب فرمائیں گے۔
تیسری نشست کا موضوع’’مزاحمت کا محور انسانی حقوق اور انسانی کرامت‘‘ ہے جس میں نجف آباد کی آزاد یونیورسٹی کے شعبہ حقوق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مسعود راعی،تہران یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر جواد شعرباف،وزارت خارجہ کے سینئر سفارت کار ڈاکٹر حسین فرحی اور مدرسہ عالی فقاہت میں شعبہ بین الاقوامی فقہ کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید صادق موسوی نژاد خطاب فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس خصوصی اجلاس کی اختتامی تقریب عصر تین سے چار بجے تک منعقد کی جائے گی جس میں جنوبی فلوریڈا یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سامی العریان اور عالمی کانگریس امام رضا(ع) کےسیکرٹری ڈاکٹر سعید رضا عاملی خطاب فرمائیں گے۔

News Code 5243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha