رضوی لائبریری میں غیرملکی کتب کے خصوصی فورم سے 5000 افراد مستفید ہوئے

آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں غیرملکی کتب کے خصوصی فورم کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں پانچ ہزار افراد نے اس فورم کی خصوصی خدمات سے استفادہ کیا۔

ہفتہ کتاب کی مناسبت سے بی بی سکینہ علوی فر نے آستان نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس فورم پر دنیا کی 92 زندہ زبانوں میں(فارسی اور عربی کے علاوہ) ایک لاکھ تیئیس ہزار کتابیں موجود ہیں جن سے اہل علم اور محققین  استفادہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے غیرملکی کتابوں والے ہال میں دنیا کی 79 زندہ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس ہال میں موجود قرآن اور کتابیں مختلف زبانوں جیسے انگریزی ،فرینچ،روسی ، اردو،جرمن،ترکی،تاجکی ،اطالوی  اور سندھی وغیرہ میں پائے جاتی ہیں۔
 آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں غیرملکی کتب کے خصوصی فورم کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس میں مختلف سطح پر  زبان سیکھنے والی کتابوں سے متعلق 800 آڈیو ویڈیو کے ماخذ موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی فورم کی کتب کو دو حصوں مرجع و غیرمرجع میں تقسیم کیا گیا ہے ،مرجع ماخذ میں انسائیکلوپیڈیا،لغات،اصلاح نامے،ہینڈ بک اور اٹلس وغیرہ شامل ہیں اور غیرمرجع کتب مختلف موضوعات کے محور پر ہیں،البتہ اس فورم کے لئے کتابیں خریدینے کی ترجیح اسلام،ایران،مشرق وسطیٰ اور علوم انسانی جیسے موضوعات  ہیں۔
علوی فر نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے غیرملکی فورم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس لائبریری کے تمام اراکین اس فورم کی کتابوں کو مطالعے کے لئے امانت کے طور پر لے سکتے ہیں حتی اسٹور میں موجود کتابوں کے مطالعہ کی سہولت بھی اس فورم میں موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد کتابیں انگریزی اور فرینج زبانوں میں پائی جاتی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سات مہینوں میں لائبریری کے ممبران نے  اکیس سو کتابوں کو امانت کے طور پرلیا اور چودہ سو کتابوں کا یہی پر مطالعہ کیا گیا۔انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ان کتابوں کی تصاویر لینا اور اسکن کرنا بھی ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی فارم مختلف زبانوں کے ماہرین کے ساتھ اعزازی طور پر تعاون کے لئے بھی تیارہے۔
واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کاغیرملکی کتب کا خصوصی فورم ہر روز ایّام تعطیلات کے علاوہ صبح ساڑھے سات  بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک اور جمعرات کے دن دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کھلا رہتا ہے  
یاد رہے کہ یہ خصوصی فورم لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے ۔

News Code 5167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha