حضرت زینب(س) کی شبِ ولادت کے موقع پر امام رضا(ع) میں مختلف پروگراموں کا انعقاد

عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب(س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن اور خوشیوں کا سماں تھا،اور اس مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شب ولادت حضرت زینب(س) کا خصوصی پروگرام نماز مغربین کے فوراً بعد زیارت آمین اللہ کی قرائت سے شروع ہوا،ذاکر اہلبیتؑ حاج احمد واعظی اور چند  دیگر نامور شعرا  نے حضرت زینب(س) کی شان میں قصیدے اور منقبتیں پڑھیں، پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین کاظم راشد یزدی نے حضرت زینب (س) کی سیرت پر خطاب فرمایا۔
اس بابرکت شب کی مناسبت سے مغربین سے پہلے حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رح) قرآنی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا  جس میں حرم امام رضا(ع) کے ممتاز قاری جناب رضا جاویدی اور جناب علی اکبر لطفی پور نے خوبصورت آواز میں تلاوت کی۔
دختر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر ’’پرستار عاطفہ ھا‘‘ کے عنوان سے خواتین کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا،پروگرام کا آغاز حرم امام رضا(ع) کے قاری جناب مصطفی احمدی نے قرآن کی تلاوت سے کی جس کے بعد’’آوائے  ظہور‘‘ گروپ نے مل کر قصیدے اور اشعار پڑھے۔
پروگرام کے کے دوران  حوزہ علمیہ خواہران کی استاد اور حرم امام رضا(ع) کی خطیبہ محترمہ سعیدہ انصاری نے حضرت زینب(س) کی عظمت پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ حضرت زینب(س) شہید کی بیٹی، شہید کی ماں ، شہیدکی بہن اور شہید کی پھوپھی ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے  یوم  ولادت با سعادت  کو  حرم امام رضا(ع) میں مختلف پروگراموں اور محافل جشن کا انعقاد کیا گیا ،جن میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی  

News Code 5060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha