آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عوامی امدادی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے آغاز کے پہلے دن ہی زائرین کی کثیر تعداد نے اس عوامی مہم میں شرکت کی۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے اس عوامی مہم کے انعقاد کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج لبنان عالمی استکبار کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اس لئے ہمیں عالمی سامراج کے خلاف لبنان کی دفاعی جنگ میں جو اس کی عزت اور آزادی کی جنگ ہے مدد کرنی چاہئے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ تمام امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ مزاحمتی محاذ کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی ہمیشہ سے لبنان کےمظلوم عوام کا حامی اور مدد گار رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس عوامی مہم کو حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں واقع حسینیہ شہداء میں منعقد کیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے مال اور عطیات سے لبنان کے مظلوموں کی مدد کریں ۔
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے کہا کہ اس عوامی مہم کے آغاز سے ہی زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد صحن قدس پہنچ رہی اور اپنے اپنے عطیات لبنانی عوام کے لئے پیش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ مختلف طرح سے اپنے اپنے تحائف اور عطیات دے رہے ہیں جن میں نقد ایرانی کرنسی، ڈالر، اے ٹی ام کارڈ سے پیمنٹ اور سونا و چاندی وغیرہ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہےکہ لبنان کےمظلوم عوام کے لئے عوامی امدادی مہم ’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کا آغاز مؤرخہ7 نومبر 2024 بروز جمعرات سے ہوا جو کہ 11 نومبر2024 بروز ہفتہ کو ختم ہوگئی ۔
لبنانی کے ثابت قدم اور مظلوم عوام کی مدد کے لئے تحائف اور امداد جمع کرنے کی عوامی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘کا آغازحرم رضوی کے زائرین و مجاورین کے پرجوش شرکت سے ہوا
News Code 5059
آپ کا تبصرہ