آستا ن نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت زینب(س) کی ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے ادارہ مقدس مقامات کے نائب ڈائریکٹرحرم رضوی کےخادمین کے ہمراہ شام تشریف لے گئے اور حرم رضوی کے ادارہ کفشداری کی خواہران کے توسط سےبنائی گئی نہایت قیمتی چادر کو حضرت رقیہ (س) کی ضریح مطہر کے لئے ہدیہ کیا۔
جناب امین بہنام نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت رقیہ(س) کی ضریح مطہر کے لئے بنائی جانے والی چادر 2023 میں چادر کے ڈیزائن کی منظوری کے بعد شروع کی گئی تھی ،اس سبز رنگ کی چادر میں قیمتی جواہرات جڑے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سلور کڑھائی،سلک کڑھائی، ابریشم کڑھائی،آرمر کڑھائی اورکڑھائی کے دیگر مختلف فنون کو چادر کی تیاری میں استفادہ کیا گیا ،واضح رہے کہ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ کفشداری کی20 خواہران نے دن رات کی محنت اور اپنے ہاتھوں سے اس چادر پر کڑھائی کا کام انجام دیا ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ مقدس مقامات کے نائب ڈائریکٹر نے بتایا کہ چادر پر قیمتی پتھر جیسے مروارید اور یاقوت وغیرہ جڑے گئے ہیں۔
قابل توجہ ہے کہ چادر پر قیمتی پتھر لگانے اورسلائی کڑھائی کا کام پیشہ ور اور ماہر کاریگروں نے انجام دیا ہے ۔
عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب(س) کی ولادت با سعادت کے موقع پرحرم امام رضا(ع) کے خادمین کی جانب سے حضرت رقیہ (س) کی ضریح مطہر کے لئے نئی چادر ہدیہ کی گئی۔
News Code 5046
آپ کا تبصرہ