آستان قدس رضوی کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں 8 ہزار930 فری طبی خدمات کی فراہمی

رضوی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی کاوشوں سے ہفتہ وار جمعرات ہیلتھ پلان کے تحت صوبہ خراسان رضوی کے پسماندہ علاقوں میں 8 ہزار930 طبی خدمات فراہم کی گئیں ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ہاسپٹل کا رضاکار بسیج طبی مرکز شہیدِ سلامت ڈاکٹر احمد خسروی کی طبی ٹیم انسان دوستی کو مدّ نظر رکھتے ہوئےرضاکارانہ طور پر مشہد مقدس کے مضافات میں واقع پسماندہ دیہاتوں کو فری طبی خدمات فراہم کرتی ہے۔
 پسماندہ علاقوں میں خصوصی طبی خدمات کی فراہمی
ہفتہ وار’’جمعرات ہیلتھ پلان‘‘ کے تحت یہ رضاکارطبی ٹیم معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقے کو مستقل طور پر طبی خدمات فراہم کر رہی ہے ،’’جمعرات ہیلتھ پلان‘‘ کا مقصد پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کو فروغ دینا اور ان علاقوں میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے ، اس ہیلتھ پلان کے تحت ہر جمعرات کو مختلف پسماندہ علاقوں میں طبی ٹیم روانہ کی جاتی ہے جو وہاں پر خصوصی طبی خدمات فراہم کرتی ہے ۔
رواں سال میں مجموعی طور پر چھ رضاکارانہ فری طبی کیمپ مختلف دیہاتوں جیسے تبادکان ، کلاتہ منار، ہندل آباد، جُغری ،کلاتہ ملو قوچان اور سادات رہائشی کمپلکس میں لگائے گئے  جسے ان علاقوں میں رہنے والوں نے بہت زیادہ سراہا۔
قابل توجہ ہے کہ یہ طبی ٹیم20 سے 30 ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے جس میں ڈینٹلز،ماہر نفسیات،جنرل پریکٹیشنرز،آپٹومیٹرسٹ،لیڈی ڈاکٹر اور نرسنگز شامل ہیں۔
 رواں سال اس رضاکار طبی ٹیم کے لئے بے مثال سال تھا ،اس سال طبی گروپ کے ممبران کی مسلسل کاوشوں سےمختلف علاقوں میں 8 ہزار930 غریب افراد کو فری طبی خدمات فراہم کی گئیں ۔
رضاکارانہ طور پرلگائے جانے والے فری طبی کیمپوں میں ایک ہزار768 غریب مریضوں کا فری معاینہ کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ ان پسماندہ علاقوں کے مکینوں کی   بینائي   کا معاینہ بھی کیا گیا ہے اور162 عینکیں غریب مریضوں کو دی گئیں، اس کے علاوہ اس طبی ٹیم کی جانب سے غریب افراد کے درمیان خورد و نوش کی ضروری اشیاء کے 45پیکجز بھی تقسیم کئے گئے ،ہر پیکج کی مالیت سات لاکھ تومان تھی۔
اسی طرح حاملہ خواتین کو بھی ایک میلین تومان مالیت کے خصوصی پیکجز بھی دیئے گئے اور اس کے علاوہ ضرورت مند بچوں میں تعلیمی سطح کو بہتر بنانے کے لئے 150 امدادی پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں سے ہر پیکج کی مالیت پانچ لاکھ تومان تھی۔
خدمت کے تسلسل میں مستقبل کا وژن
رضوی ہاسپٹل کی  جھادی  طبی ٹیم نے ضرورت مندوں کو طبی  خدمات جاری رکھنے کے وژن کے ساتھ مزید منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس پر عمل درآمد کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا، رواں سال میں اس طبی ٹیم نے دس فری کیمپ لگا کر یہ ثابت کر دیا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی مسلسل اور مستقل طور پر فری طبی خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
رضوی ہاسپٹل کے  شہید  ڈاکٹر  احمد خسروی   بسیج مرکز   کی رضاکار طبی ٹیم نے 2020 سے 2023 تک  کے برسوں   میں  صوبہ خراسان رضوی کے پسماندہ علاقوں میں 38 فری میڈیکل کیمپ لگائے ۔
قابل توجہ ہے کہ اس طبی ٹیم کی جانب سے غریب مریضوں کو 17 ہزار تین سو ستانوے ادویات بھی مفت میں فراہم کی گئی ۔

News Code 5026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha