آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس پراجیکٹ کا افتتاح ٹیکنالوجی کمپنی نوین سلامت کی کاوشوں سے مؤرخہ 11/7/2024 بروز بدھ کو ہوا ،اس پروجیکٹ کے تحت مختلف قسم کی انڈوسکوپس اوربائی پولر سرجیکل قینچیاں بنائی جائیں گی، اس پراجیکٹ کا مقصد ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر لانا اور غیرملکی درآمدات کے انحصار کو کم کرنا ہے ۔
رضوی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کی وسیع سرمایہ کاری مہنگے طبی آلات کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کی جانب ایک مؤثر قدم ہے ، اس منصوبے سے جہاں ملکی ضروریات پوری ہوں گی وہیں 10 ملین یورو کا زر مبادلہ ملک میں لائے گا اورلوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
ٹیکنالوجی بیس کمپنی نوین سلامت کی انعطاف پذیر اینڈو اسکوپس اور بائی پولر سرجیکل قینچیوں کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب مؤرخہ11/7/2024 بروز بدھ کو رضوی ایڈوانسڈ کمپنی اور آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیوٹی فاؤنڈیشن کی موجودگی میں شیراز کےسائنس و ٹیکنالوجی پارک میں صبح 9 بجے منعقد کی گئ۔
رواں سال ’’ عوامی مشارکت سے پیداوار میں جست‘‘ سلوگن پر پورا اترنے کے لئے رضوی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کمپنی نے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر کےایران کے شہر شیراز کے سائنس و ٹیکنالوجی پارک میں طبی آلات کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا ہے ۔
News Code 5025
آپ کا تبصرہ