آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یمن سے تعلق رکھنے والے سید محمد عبد العظیم الحوثی نے 7 افرادپرمشتمل وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اور اس دوران آرگنائزیشن آف میوزیمز،لائبریریز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی اور اس آرگنائزیشن کے چند ایک منتظمین سے ملاقات کے ساتھ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کا دورہ کیا۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ نے اس یمنی عالم دین سے ملاقات میں رضوی لائبریری میں انتہائي قیمتی قرآنی نسخوں اور ماخذکے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریری جو کہ عالم آل محمد(ع) سے منسوب ہے اس میں دیگر مذاہب و ادیان کی کتابیں جیسے تورات اور نجیل وغیرہ بھی بحفاظت رکھی گئی ہے ۔
گفتگو کے دوران انہوں نے اس لائبریری اور آستان قدس رضوی کے ملک بھر میں موجود 60 کتب خانوں کی سرگرمیوں سے متعلق ایک مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اہل علم اور محققین کی کثیر تعداد ان کتب خانوں سے مستفید ہوتی ہے ۔
ملاقات کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے قلمی نسخوں کی فہرست کا ایک مکمل دورہ، حضرت امام علی(ع) سے منسوب قرآن کریم کا قیمتی نسخہ اور’’کشاف‘‘ کی دو جلدیں سید محمد عبد العظیم حوثی کو ہدیہ کی گئیں۔
واضح رہے کہ اس یمنی وفد نے آستان قدس رضوی کے قلمی نسخوں والے مرکز اور علوم قرآن و حدیث کی خصوصی لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔
یمن کےایک معروف عالم دین نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کا دورہ کیا اور عالم اسلام کے اس عظیم کتب خانہ کے وسائل اور خدمات سے آگاہی حاصل کی۔
News Code 4991
آپ کا تبصرہ