آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تصانیف مختلف موضوعات جیسے حدیث سلسلۃ الذہب،آداب زیارت امام رضا(ع)،زیارت کی ثقافت اور زائر وغیرہ سے متعلق ہیں جنہیں دنیا کی گیارہ زندہ زبانوں بشمول فرانسیسی،انگلش،تاجک،عربی،روسی،ھاؤسائی،اردو،آذری،جرمن اور بنگالی وغیرہ میں نشر کیا گیاہے ۔
ذیل میں قارئین کے لئے اس مرکز کی جانب سے مختلف زبانوں میں شائع کئے جانے والی چند ایک تصانیف پر تبادلہ خیال کریں گے:
ھاؤسائی زبان میں کتاب ’’سفر با خورشید ‘‘ کا ترجمہ اور اشاعت
پیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ معصومین(ع) ہمیشہ اپنے پیروکاروں اور ماننے والوں کے لئے علمی نمونہ رہے ہیں اور اپنے طرز عمل سے اہل ایمان کی راہنمائی کرتے آئے ہیں، قارئین کو حضرات معصومین(ع) کے طرز زندگی سے روشناس کرانے کے لئے کتاب’’سفر با خورشید‘‘ تحریر کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ کتاب جناب محمد تقی فعالی کے توسط سے تحریرکی گی جس کا آآفریقائی اور ایشیائی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے انگلش زبان میں تحریر یا ترجمہ کئے جانے والے آثار کا جائزہ
’’آداب زیارت امام رضا(ع)‘‘،’’امام رضا(ع) امام ہشتم شیعیان‘‘،’’حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) امام رافت و معرفت‘‘ اور’’واژہ نامہ و حرم مطہر امام رضا(ع)‘‘جملہ چند ایسے آثار ہیں جنہیں انگریزی زبان میں شائع کیا گیا ہے ۔
کتاب ’’آداب زیارت امام رضا(ع)‘‘ چند نمایاں آثار میں سے ایک ہے جس میں حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی زیارت کے آداب اور اہداف و مقاصدبیان کئے گئے ہیں۔
’’امام رضا(ع) امام ہشتم شیعیان‘‘ یہ بھی ایک کتاب کا عنوان ہے جس کا ترجمہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں یورپین زبانوں کے ترجمہ کرنے والےگروپ نے کیا ہے اس کتاب میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ،اخلاقی خصوصیات،سماجی اور علمی پہلوؤں سمیت دیگر مذاہب کے دانشوروں کے ساتھ مناظرے اور امام(ع) کیشہادت وغیرہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔
’’حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) امام رافت و معرفت‘‘ کتاب میں امام رضا(ع) کی زندگی،امامت،اخلاقی و سیاسی شخصیت اور دوسرے مذاہب کے ساتھ مناظرات کو بیان کیا گیا ہے ۔
’’واژہ نامہ و حرم مطھر امام رضا(ع)‘‘ کتاب میں زیارت اور حرم امام رضا (ع) سمیت حرم کے خادموں سے متعلق کلمات اور لغات کو انگریزی زبان میں بیان کیا گیا ہے ۔
عربی زبان شائع کئے جانے والے آثار کا تعارف
سالانہ بہت سارے عرب زبان زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اس لئے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی چند ایک تصانیف عربی زبان میں ہیں، جن میں ’’المعارف الرافعہ فی شرح الزیارۃ الجامعہ‘‘،’’فیض الحرمین فی شرح منظومہ الثقلین‘‘،’’ روض الجنان و روح الجنان‘‘،’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سر بلاغتہ ‘‘ اور’’عجائب البلدان‘‘ شامل ہیں۔
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو زبان میں شائع کی جانے والی کتب کا تعارف
کتاب ’’ فضیلت زیارت رضوی‘‘ کو دو زبانوں اردو اور آذری میں ترجمہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ’’آرامگاہ ہای خاندان پاک پیامبر(ص)‘‘،’’آئنہ الفت‘‘،’’ تاریخ اسلامی؛ درس ہا و عبرت ہا‘‘ وغیرہ کتابوں کا بھی اردو ترجمہ کیا جا چکا ہے۔
کتاب ’’ تاریخ اسلامی؛ درس ہا و عبرت ہا‘‘ جو کہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد تقی مدرسی کی کتاب (التاریخ الاسلامی دروس و عبر) کا ترجمہ ہے جس میں عصری تحریکوں اور انقلابات کا معصومین علیہم السلام کے زمانے کے ساتھ سال 61 ہجری سے 250 ہجری تک کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے ، وہ تحریکیں جو حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت اور واقعہ کربلا کے بعد وجود میں آئیں اور جنہوں نے اموی حکومت کے خلاف پرچم بلند کر کے پیغمبر اسلام(ص) کے لائے ہوئے حقیقی دین کو تحریف اور مسخ ہونے سے بچایااور اسی طرح امت اسلامیہ کے ستونوں کو آپس میں جوڑے رکھا۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن حضرات معصومین(ع) خصوصاً حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور طرز زندگی کو فروغ دینے کا بہترین دینی،ثقافتی اور علمی مرکز ہے جو اب تک متعدد آثار اور کتب کا دنیا کی گیارہ زبانوںمیں اشاعت کر چکا ہے۔
News Code 4957
آپ کا تبصرہ