5 ہزارمریضوں کا رضوی ہاسپٹل کے شعبہ بانجھ پن کی خصوصی طبی خدمات  سے استفادہ

اسپیشلٹی رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال میں رضوی ہاسپٹل کے شعبہ بانجھ پن (IVF) کی خصوصی طبی خدمات سے پانچ ہزار مریض بہرہ مند ہوئے۔

ڈاکٹر محسن محور نے آستان نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں تقریبا ساڑھے پانچ ہزار مریضوں نے رضوی ہاسپٹل کے شعبہ بانجھ پن کی خصوصی طبی خدمات سے استفادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بانجھ پن کے علاج کے لئے آنے والے مریضوں میں پچاس فیصد سیاح ہیں جن میں  سے زیادہ تر کا تعلق عراق، افغانستان اور ترکمنستان سے ہے اس کے علاوہ دیگر یورپین ممالک سے بھی ایرانی اور غیرملکی افراد بانجھ پن کے علاج کے لئے طبی مرکز بشریٰ رجوع کرتے ہیں۔
مریضوں کا اپنے علاج پر رضایت کا اظہار
ڈاکٹر محور نے بتایا کہ رضوی ہاسپٹل کا شعبہ بانجھ پن 2008 سے ہاسپٹل کی بلڈنگ نمبر ایک میں طبی خدمات فراہم کر رہا ہے البتہ 19 مئی 2024 کو ملک کے مشرق میں سب سے بڑے بانجھ پن مرکز(IVF) ’’بشریٰ‘‘ کے افتتاح کے بعد مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مریض اس مرکز میں اپنے علاج پر راضی نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ بانجھ کے ’’بشریٰ‘‘ مرکز میں گائنی،بانجھ پن،ایمبریالوجی،یورولوجی،جینیات، آنکولوجی اورسائیکالوجی کے ماہر اور متخصص ڈاکٹروں کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ موجود ہے جو جدید طرین طبی آلات اور بانجھ پن کے علاج کے جدید طریقوں کا استعمال کرتا ہے ، واضح رہے کہ بانجھ پن کا یہ مرکز 2900 مربع میٹر پر قائم کیا گیا ہے جہاں ملکی اور غیرملکی مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید یہ بتایا کہ بانجھ پن کے اس طبی مرکز میں بانجھ پن کے علاج کے لئے خصوصی کلینک، آئی وی ایف ڈیپارٹمنٹ اور آپریٹنگ رومز، خصوصی لیبارٹری،بانجھ پن کاؤنسلنگ کلینک ،غیرملکی مریضوں کا وارڈ(آئی پی ڈی)، قانونی شعبہ ،انجکشن اور ڈرپ وغیرہ لگانے کا وارڈ اور میڈیکل اسٹور پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا میں پائے والے بانجھ پن کے علاج کے تمام جدید طریقے آسان ترین علاج سے لے کر جن میں انڈوں کو ایکٹو کرنے سے جدید ترین علاج جیسے IUI,IVF ،مائیکرو انجکشن،انڈے کا عطیہ کرنا، جنین کا عطیہ کرنا، رحم کا جایگزین کرنا،انڈا اور اسپرم کو منجمد کرنا،، بیضہ دانی اور رحم کا پی آر پی، ہسٹرو سکوپی، لیپرو سکوپی، اینڈو میٹریوما سکلیروتھراپی اور اینڈو میٹرائیوسس کی سرجری اس طبی مرکز میں انجام دی جاتی ہے ۔
بانجھ پن کے علاج کا مکمل پیکج فراہم کرنا
بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید یہ بتایا کہ بشریٰ طبی مرکز میں بیک وقت پانچ آپریٹنگ رومز کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے بانجھ پن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے ماہر اور متخصص ڈاکٹرز بھی ہاسپٹل میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے راغب ہوئے ہیں ،جیسا کہ رواں سال کے جون میں 7 نئے متخصص ڈاکٹرجن پیرینیٹولوجی،یورولوجی، بانجھ پن فیلو شپ اور ایمبریالوجی کے ماہرین  شامل ہیں بشریٰ مرکز کی طبی ٹیم میں شریک ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اس طبی مرکز میں گائنی ، یورولوجی، اینڈو کرائنولوجی اور سائیکاٹری جیسے مخصوص شعبوں کے ڈاکٹرز بھی بانجھ پن کے اس طبی مرکز میں موجود ہیں جس کی وجہ سے بانجھ پن کے مریضوں کو کسی دوسرے مرکز سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔
رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طبی مرکز میں ایک علیحدہ اور منفرد خصوصیت کا جینیاتی یونٹ بھی موجود ہے جس کے ذریعہ جنین کی جنس کا بھی تعین کیا جاتا ہے ۔
 انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس طبی مرکز کے قیام سے بانجھ پن کے تمام مریضوں کو علاج کا ایک مکم پیکج دیا جاتا ہے اور انہیں کسی دوسرے طبی مرکز یا ہاسپٹل میں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بانجھ پن کے علاج والے مریض کو علاج کے دوران جنرل سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور یہ مرکز اس طرح کی تمام سہولیات سے لیس ہے اور ہر قسم کی طبی سہولت یہاں پر موجود ہے ۔
جناب ڈاکٹر محور نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں زیادہ بچے پیدا کرنے اور آبادی کو نوجوان بنانے کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے متولی کے خدشات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بانجھ  پن کے علاج کے شعبہ میں ہاسپٹل کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور اس میں ملکی و غیرملکی مریضوں کو بانجھ پن کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے اس مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
قابل توجہ ہے کہ رضوی ہاسپٹل کا بانجھ پن مرکز سرکاری تعطیلات کے علاوہ ہر روز صبح کے وقت اور طاق دونوں میں صبح اور ظہر کے وقت دو شفٹوں کی صورت میں مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس طبی مرکز کا بانجھ پن کاؤنسلنگ کلینک مریضوں کو فون پر مفت طبی مشاورت بھی دیتا ہے ۔

News Code 5156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha