حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے ’’حی علی العزاء‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے پروگرام کا انعقاد

حرم امام رضا علیہ السلام میں محرم الحرام کی پہلی شب کو دنیا بھر کے زائرین و مجاورین کے حسینی جوش و جذبے دیدنی تھے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شب ِ اوّل محرم الحرام کو حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سےعرب زبان زائرین اور اردو زبان زائرین کے لئے دو علیحدہ علیحدہ اوقات میں ’’حی العزاء‘‘ کے عنوان سے عزاداری کا پروگرام منعقد کیا گیا،اس پروگرام میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کی گئ اور زائرین نے مظلوم کربلا پر گریہ وبکا کیا۔
عزاداری کے اس پروگرام میں جو کہ عرب زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں منعقد کیا گیا کثیر تعداد میں عرب زبان زائرین نے سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) اور آپ کے با وفا اصحاب کے ایّامِ سوگ کی مناسبت سے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی،اہلبیت(ع) کے مداح خوانوں اور مرثیہ خوانوں نے مرثیے اور نوحے پڑھ کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کا خصوصی پروگرام حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں بزرگ عزاداروں کی جانب سے 20 اردو زبان نوجوانوں کو لباس عزاء عطیہ کیا گیا،اور باقاعدہ طور پر اس علامتی عمل سے عزاداری شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر اردو زبان مرثیہ خوانوں اور نوحہ خوانوں نے اشکبار اورگریان  آنکھوں سے امام حسین(ع)اور آپؑ کے با وفا اصحاب کے سوگ میں نوحے اور مرثیے پڑھے ۔

News Code 4665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha