آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سےعرب زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں شب ولادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ(دارالرحمہ ہال) کا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اس رواق کو ۱۹۹۲ میں حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری اسلامی اور بست شیخ بہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔
سال کے 365دنوں میں جب بھی آپ کی نظر امام رضا(ع) کے گنبد مطہر اور نورانی بارگاہ پر پڑتی ہے توآپ کے جسم و روح دونوں کی حالت بہتر ہوجاتی ہے ،لیکن بہت سارے افراد ایسے بھی ہیں جو سال بھراپنی اپنی حاجات کو عقیدت و محبت کی زنبیل میں سنبھال کر رکھتے ہیں تاکہ ڈائریکٹ اپنی دعاؤں کو شرف قبولیت دلوا سکیں ، فرق نہیں کہ آپ کے کندھوں پر گناہوں کا بوجھ ہے یا با ایمان ہیں،مانگو گے تو وہ عطا کرے گا اور ڈھونڈو گے تو مل جائے گااور اگر اس کی مہربانیوں سے کنکٹ ہوگئے تو بقول آج کے نوجوانوں کے ان لمیٹڈاور وسیع بینڈ گیپ ملے گا۔